سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) ضلع سیالکوٹ میں سی سی ڈی پولیس کی بڑی کارروائی کے دوران ملزم فہد گھمن اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم فہد گھمن مختلف غیر قانونی سرگرمیوں، قتل و غارت، لڑائی جھگڑوں، بدمعاشی کلچر، ناجائز اسلحہ اور مختلف جرائم پیشہ تنظیموں سے وابستہ تھا۔ ملزم فہد گھمن محلہ حاجی پورہ کا رہائشی تھا اور ماضی میں انجمن طلباء اسلام (اے ٹی آئی) اور مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) جیسی تنظیموں سے بھی منسلک رہا۔
سی سی ڈی پولیس کی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

