سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) پاکستان تحریک انصاف کی راہنما ریحانہ ڈار اور روبا عمر ڈار پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی، قانون و آئین کی بالادستی، شدید مہنگائی، معاشی عدم استحکام اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کے لیے کچہری چوک سیالکوٹ پہنچ گئیں۔ریلی میں ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر صاحبزادہ حافظ حامد رضا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر سعید احمد بھلی، امجد باجوہ، بیرسٹر جمشید غیاث، عمر جاوید گھمن، چوہدری طاہر سلطان، مجسم زرخیز، میاں اعجاز جاوید سمیت دیگر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی احتجاجی ریلی میں شریک ہوئی۔
تحریک انصاف کی مہنگائی اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی ریلی

