ٹانک (بیورو رپورٹ)
آج ضلع ٹانک کے نو تعینات ڈپٹی کمشنر جمشید خان سے پیر ایوب شاہ، خادمِ دربار آماخیل شریف نے ملاقات کی اور انہیں ٹانک کی سرزمین پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر پیر ایوب شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران پیر ایوب شاہ نے جمشید خان کی تعیناتی کو ضلع ٹانک کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور بہترین انتظامی تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹانک کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کیلئے خصوصی اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹانک ایک حساس اور اہم ضلع ہے جہاں عوام کو بہتر سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے، اور توقع ہے کہ نئی ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے گی۔
ڈپٹی کمشنر جمشید خان سے پیر ایوب شاہ، خادمِ دربار آماخیل شریف نے ملاقات کی

