ٹانک(بیورورپورٹ)ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان کی نو تعینات ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان سے ملاقات، روایتی پگڑی اور یادگاری شیلڈ پیش کیا تفصیلات کیمطابق `ڈی پی او ٹانک عبدالصمد خان نے نو تعینات ہونے والے `ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع ٹانک میں تعیناتی پر انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ڈی پی او ٹانک نے روایتی پگڑی پہنائی جبکہ خیرسگالی، باہمی احترام اور نیک خواہشات کے اظہار کے طور پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ملاقات کے دوران ضلع ٹانک میں امن و امان، عوامی فلاح و بہبود اور بین الادارہ تعاون کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دیتے رہیں گے۔
ڈی پی او ٹانک کی نو تعینات ڈپٹی کمشنرسے ملاقات، روایتی پگڑی اور یادگاری شیلڈ پیش کی

