نواب شاہ(رپورٹ نفیس آرائیں)
جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع شہید بینظیرآباد کی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، بدامنی اور بجلی و گیس کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت ضلعی امیر مولانا عبدالقیوم چنہ، ایڈووکیٹ عبدالکریم رند، مولانا احمد حسین جمالی اور مولانا شاہد حسین جوکھیو نے کی۔ احتجاجی ریلی جامع مسجد اللہ والی سکرنڈ روڈ سے شروع ہوکر پریس کلب نواب شاہ پہنچی، جہاں کارکنوں اور رہنماؤں نے احتجاجی مظاہرہ کیامقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جبکہ بجلی اور گیس کے بھاری بلوں نے غریب عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع شہید بینظیرآباد کی مہنگائی، کے خلاف احتجاجی ریلی

