سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) ڈسکہ کے نواحی علاقہ کے مالہ کے ناگرہ میں پرانے مکان کی کچی چھت گرنے سے 42 سالہ جمشید مسیح ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی مکمل کی جبکہ جمشید مسیح کو نکالنے کہ بعد سی پی آر کے ذریعہ بچانے کی کوشش کی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

