سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت) سکھر انتظامیہ کی نااہلی، مویشی منڈی قائم ہونے کے باوجود ریس کورس روڈ پر غیر قانونی مویشی منڈی، شہری شدید مشکلات کا شکار، ٹریفک جام معمول بن گیاعیدالاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی سکھر شہر میں انتظامی نااہلی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ مویشی منڈی قائم کیے جانے کے باوجود شہر کی مصروف ترین شاہراہ ریس کورس روڈ پر غیر قانونی مویشی منڈی سج گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور بدترین ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ریس کورس روڈ، جو شہر کی اہم تجارتی اور آمدورفت کی شاہراہ تصور کی جاتی ہے، ان دنوں مویشیوں، بیوپاریوں اور غیر قانونی طور پر قائم کی گئی عارضی منڈیوں کی وجہ سے سکڑ کر رہ گئی ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف جانور باندھنے، چارہ رکھنے اور گاڑیاں کھڑی کرنے کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، جبکہ پیدل چلنے والے شہری بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔
ریس کورس روڈ پر غیر قانونی مویشی منڈی، شہری شدید مشکلات کا شکار، ٹریفک جام معمول بن گیا

