سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ اڈہ پسروریاں میں 15 سالہ نوجوان عبدالصمد کو اس کے دوستوں نے مبینہ طور پر ذاتی رنجش کی بناء پر ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بہانے گھر سے بلایا اور اس کے گھر سے نکلتے ہی اس پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔مقتول کو شدید زخمی حالت میں لاہور ہسپتال میں منتقل کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا لیکن وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

