مری(راشد مغل سے): پاک چین دوستی اور باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں آج پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر مری عمر اویس کیانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کامران صغیر صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر مری صاحب سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،
تقریب کے دوران پاکستان اور چین کے قومی پرچم بیک وقت لہرائے گئے، جبکہ شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط، دیرینہ اور مثالی تعلقات کو خراجِ تحسین پیش کیا،ڈپٹی کمشنر مری نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں،تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مؤثر انداز میں مکمل کیے گئے.
مری: پاک چین دوستی اور باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلےمیں پرچم کشائی تقریب

