بلوچستان رحمتا ا للہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب)ضلع چاغی کے علاقے سیاہ چنگ سے تین نامعلوم افراد کی انتہائی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ابتدائی کارروائی کے بعد پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشیں اس قدر مسخ شدہ حالت میں تھیں کہ فوری طور پر ان کی شناخت ممکن نہ ہوسکی۔ ایم ایس پرنس فہد ہسپتال ڈاکٹر لونگ خان عیسیٰ زئی نے بتایا کہ متوفیان کی شناخت فرانزک اور میڈیکو لیگل کارروائی مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔اے سی دالبندین طاہر خان سنجرانی کے مطابق لاشوں کو مزید فرانزک معائنے اور شناخت کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ لاشیں ممکنہ طور پر ریکوڈک کمپنی میں کام کر نے والے ملازمین کی ہوسکتی ہیں جنہیں 17 مئی 2026 کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد افضل ولد غلام رسول (57 سال)، وسیم ولد اللہ یار (23 سال) اور ظہیر احمد ولد ظہور احمد (21 سال) شامل ہیں، تعلق پنجاب سے ہیں ۔تاہم حتمی تصدیق فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ہی کی جائے گی۔انتظامیہ کے مطابق لاشیں پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین منتقل کی گئیں جہاں شناخت نہ ہونے کے باعث انہیں مزید کارروائی کے لیے کوئٹہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ضلع چاغی کے علاقے سیاہ چنگ سے تین نامعلوم افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

