نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
نواب شاہ آرٹ کونسل ضلع شہید بینظیر آباد کے بانی و صدر عزیز الحسن صدیقی کی قیادت میں وفد نے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نفیس احمد آرائیں اور ایگزیکٹو ممبر سید انوار حسین انجم نقوی بھی شامل تھےاس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے ضلع شہید بینظیر آباد میں نواب شاہ آرٹ کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ادبی، ثقافتی اور تخلیقی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عزیز الحسن صدیقی نے سرزمینِ نواب شاہ کے لیے جس جذبے اور عزم کے تحت اس ادارے کی بنیاد رکھی ہے، وہ قابلِ تحسین اقدام ہے۔

