ٹانک (بیورو رپورٹ)
نو تعینات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ٹانک عابد خان محسود نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر پریس کلب سید بادشاہ کنڈی اور جنرل سیکرٹری کفایت اللہ پراچہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ضلع میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، محکمہ سپورٹس کو درپیش مسائل اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عابد خان محسود نے کہا کہ نوجوان نسل کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتی ہے، انہیں کھیلوں کی معیاری سہولیات اور بہترین مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عابد خان محسود نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کا دورہ کیا

