سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)منیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد نے اقبال منزل سائٹ کا دورہ کیا جہاں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا سیالکوٹ کی زیرِ نگرانی مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔دورے کے دوران جاری ترقیاتی سرگرمیوں، سیوریج منصوبوں اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افیسران اور عملے نے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سیوریج اور نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنا واسا سیالکوٹ کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہری انفراسٹرکچر میں بہتری آئے گی۔

