رپورٹ: جلیل نقوی ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی ہدایت پر ضلع بھر میں عطائیت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ یوسی پادشاہان اور ڈھڈیال میں چھاپوں کے دوران موضع چوہان کی ایک فارمیسی سے مستند ڈاکٹر کی عدم موجودگی، استعمال شدہ سرنجز، انجیکشنز اور زائد المعیاد ادویات برآمد ہوئیں۔
حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فارمیسی کو سیل کر دیا اور کیس مزید کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عطائیت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔