Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائیاں، مختلف کالعدم تنظیموں کے 21 فتنہ خوارج گرفتار، بڑا منصوبہ ناکام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :(رپورٹ اسد مرزا)

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم پیر شمس کو گرفتار کیا گیا جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بی ایل اے سے وابستہ عبداللطیف کو دھماکہ خیز مواد سمیت حراست میں لیا گیا۔
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بنیادوں پر 214 کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران 215 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 21 فتنہ خوارج کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
    گرفتار ملزمان میں مصباح، سمیع اللہ، گلاب خان، طور خان، زرین شاہ، عبداللطیف خیال محمد، محمد نبیل، پیر شمس، انعام اللہ، عظیم اللہ اور خان بادشاہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان افراد کا تعلق فتنہ الخوارج اور دیگر کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔ گرفتاریاں لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، پاکپتن، جھنگ اور میانوالی سے عمل میں آئیں۔
    سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 6330 گرام دھماکہ خیز مواد، 17 ڈیٹونیٹرز، 39 فٹ سیفٹی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم، کالعدم تنظیموں کا لٹریچر، پمفلٹس، میگزین، پرائمہ کارڈز، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔
    ترجمان نے بتایا کہ یہ فتنہ خوارج مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 20 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید برآں، سی ٹی ڈی نے مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 5040 کومبنگ آپریشنز بھی کیے، جن کے دوران 18,932 افراد کو چیک کیا گیا، 587 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 555 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 542 افراد کو بازیاب کروایا گیا۔

    Related Posts

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.