Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مسجد نبویؐ کے خادم اور مؤذن کی سینئر صحافی رانا محمد عاصم اشرف سے خصوصی ملاقات، عشائیہ اور نایاب مقدس مقام کے قالین کا ٹکڑا بطور تحفہ پیش

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مدینہ منورہ(اسامہ طفیل) پاکستانی سینئر صحافی رانا محمد عاصم اشرف، بیوروچیف کے21 نیوز ڈسٹرکٹ شیخوپورہ نے حج بیت اللہ کی سعادت کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم عبید نذیر احمد بخش عباسی، مسجد نبویؐ کے مؤذن احمد نذیر احمد بخش عباسی، اپنے برادرِ نسبتی فہد ایوب اور دیگر احباب سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر سنتِ مبارکہ کے مطابق پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جہاں محبت، عقیدت اور روحانی وابستگی کا خوبصورت اظہار دیکھنے میں آیا۔عشائیہ کے بعد سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس بیان کی گئی جبکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق، امت محمدیہؐ کی بخشش اور حج بیت اللہ کے لیے آنے والے تمام مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں ،رئیل میڈیا گروپ کے دوستوں کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر مسجد نبویؐ کے خادم عبید نذیر احمد بخش عباسی نے رانا محمد عاصم اشرف کو نایاب مقدس مقام ریاض الجنہ کے قالین کا ایک ٹکڑا بطورِ تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفہ دینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتِ مبارکہ ہے اور اس سے محبت، اخوت اور دلوں میں قربت پیدا ہوتی ہے۔ملاقات کے دوران مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں موجود مقدس مقامات، ان کی خوبصورت تعمیرات، روح پرور ماحول اور سعودی حکومت کی جانب سے زائرینِ حرمین شریفین کے لیے کیے گئے بہترین انتظامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے مسجد نبویؐ میں صفائی، سکیورٹی، رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے سعودی حکومت کی خدمات کو سراہا۔مسجد نبویؐ کے مؤذن احمد نذیر احمد بخش عباسی اور خادمِ مسجد نبویؐ عبید نذیر احمد بخش عباسی نے سینئر صحافی رانا محمد عاصم اشرف سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا، جبکہ رانا محمد عاصم اشرف نے اس پُرخلوص ملاقات، پرتکلف عشائیہ اور دیے گئے قیمتی و روحانی تحائف پر دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے یادگار اور خوبصورت ترین لمحات قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قرب میں ہونے والی یہ بابرکت ملاقات ان کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے جس کی یادیں ہمیشہ ان کے دل میں زندہ رہیں گی۔

    Related Posts

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    قصائی جنگلی سور کا قیمہ بکرے کے نام پر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

    مقبول خبریں

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    غزہ:اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کے خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد یزوری سمیت 4 شہید

    قصائی جنگلی سور کا قیمہ بکرے کے نام پر فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

     تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم، خواتین سمیت 6 افراد شدید زخمی

    روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار   مرمت کا مطالبہ  

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.