کیپ کیناویرل، فلوریڈا: منگل کی علی الصبح جب دنیا ابھی نیند کی آغوش میں تھی، امریکی اسپیس فورس اور اسپیس ایکس (SpaceX) کے فالکن نائن راکٹ نے خلا کی وسعتوں میں ایک ایسی ‘خاموش جنگ’ کا آغاز کر دیا جس کے اثرات زمین کے دفاعی توازن پر گہرے ہوں گے۔ امریکا نے اپنے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (GPS) III سلسلے کا دسواں اور آخری سیٹلائٹ (SV-10) کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا ہے، جس کے ساتھ ہی امریکی فوج کا خلا میں اب تک کا سب سے مضبوط اور ناقابلِ تسخیر نیٹ ورک مکمل ہو گیا ہے۔
Early this morning, @SpaceX launched the final GPS III satellite in our constellation, the most advanced GPS satellites ever built. This video aired at T-9:25, marking the achievement for the Space Force as we celebrate 250 years of American strength and innovation. 🇺🇸 https://t.co/giDGAfZT9j pic.twitter.com/Bq9da0Ekpx
— General Chance Saltzman (@SpaceForceCSO) April 21, 2026
’نیویگیشن وارفیئر‘: جنگ اب خلا سے لڑی جائے گی
یہ محض ایک سیٹلائٹ کی لانچنگ نہیں بلکہ خلا کو باقاعدہ میدانِ جنگ بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔یو ایس اسپیس فورس کے تحت اس مشن کی نگرانی ’مشن ڈیلٹا 31‘ (MD 31) کر رہا ہے، جس کا اعلانیہ مقصد "سیٹلائٹ کنٹرول اور نیویگیشن وارفیئر” (Navigation Warfare) کے ذریعے امریکی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
تباہ کن خصوصیات:
ایم-کوڈ (M-Code) ٹیکنالوجی امریکی جنگجوؤں (Warfighters) کو عام جی پی ایس سے تین گنا زیادہ درستگی فراہم کرے گی۔ یہ نیا سسٹم دشمن کی جانب سے کی جانے والی جیمنگ (Jamming) کے خلاف آٹھ گنا زیادہ مزاحم ہے، یعنی جنگ کے دوران دشمن امریکی رابطوں کو منقطع نہیں کر سکے گا۔ پہلی بار 3D پرنٹڈ ‘اومنی انٹینا’ کا استعمال کیا گیا ہے، جو پیداواری لاگت میں 60 فیصد کمی اور تیاری کی رفتار میں اضافے کا باعث بنا ہے۔
اسپیس ایکس کا ’ہزارواں‘ لانچ:
اسی صبح اسپیس ایکس نے 2026 کا اپنا ایک ہزارواں اسٹار لنک سیٹلائٹ بھی خلا میں روانہ کیا۔ محض ایک سال کے اندر 1,002 سیٹلائٹس کا مدار میں پہنچایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا خلا میں اپنی نقل و حمل اور تعیناتی کی ایسی صلاحیت حاصل کر چکا ہے جس کا مقابلہ کرنا فی الحال چین یا روس کے لیے ناممکن نظر آتا ہے۔
کیا خلا میں ایٹمی ہتھیاروں سے بڑی جنگ چھڑنے والی ہے؟
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے "ناقابلِ تسخیر” سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تکمیل دیگر عالمی طاقتوں کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے۔ جب ایک ملک اپنے جی پی ایس سسٹم کو جیمنگ سے محفوظ اور حملے کے لیے زیادہ درست بنا لیتا ہے، تو حریف ممالک (روس، چین) ایسے ہتھیار تیار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں جو ان سیٹلائٹس کو خلا میں ہی تباہ کر سکیں۔ 32 سیٹلائٹس پر مشتمل یہ جدید نیٹ ورک امریکا کو زمین کے ہر انچ پر نظر رکھنے اور کسی بھی وقت درست نشانہ لگانے کی طاقت دیتا ہے، جو عالمی دفاعی توازن کو بگاڑ سکتا ہے۔
’نیویگیشن وارفیئر‘ کا تصور یہ واضح کرتا ہے کہ مستقبل کی جنگیں ٹینکوں اور طیاروں سے نہیں بلکہ سیٹلائٹ کنٹرول رومز سے لڑی جائیں گی، جہاں ایک کلک سے پوری دنیا کا مواصلاتی نظام مفلوج کیا جا سکے گا۔

