لاہور:میرا نے صحافی و میزبان ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں نامناسب سوالات کیے جانے پر انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چکی گئیں۔
سارےپاکستان نے میرا کو ہمیشہ برا بھلا کہا لیکن یہ کلپ سب کی رائے کو غلط ثابت کرے گا۔ اتنا حوصلہ ،اتنا خوبصورت بات کرنے کا سلیقہ اور اتنی تمیز میں نے بڑے سے بڑے انسان میں نہیں دیکھی جو میرا نے دکھا دی۔ ورنہ جیسے سوال ہو رہے ہیں اس پر تو سوال کرنےوالےکاسر کھول دینا بنتا تھا۔ شرمناک pic.twitter.com/NnSXYZ26S9
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) April 19, 2026
اداکارہ میرا اپنی آنے والی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں تاہم جاری کیے گئے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے کیے گئے بیشتر سوالات اداکارہ کی ذاتی زندگی اور ماضی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق تھے۔
Would Geo please explain why Irshad Bhatti continues to be a regular paid analyst on their primetime shows pic.twitter.com/A7i9XRqRMg
— omar r quraishi (@omar_quraishi) April 20, 2026
دورانِ گفتگو میرا نے متعدد بار میزبان کو فلم کی پروموشن تک گفتگو محدود رکھنے کی درخواست کی لیکن سوالات کا رخ مسلسل ان کی نجی زندگی کی جانب ہی رہا۔
انتہائی شرمناک، یہ تو میرا کا ظرف تھا کہ صرف انٹرویو چھوڑ کر گئیں، میں سمجھا شاید ہاتھ اٹھائیں گی، بھٹی صاحب سے ایسی بیہودگی کی امید ہرگز نہیں تھی۔۔!! pic.twitter.com/NpLPKWgDtm
— Khurram Iqbal (@khurram143) April 19, 2026
سوشل میڈیا پر اس ٹریلر کے منظرعام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعدد افراد نے میزبان کے سوالات کو غیر مناسب قرار دیا۔ سائرہ بانون نے ارشاد بھٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ تھوڑی اخلاقیات کا مظاہرہ ہی کر لیتے میرا صاحبہ بہت آرام سے چلی گئیں۔ دو ہاتھ لگا کر اٹھتیں تو اچھا ہوتا۔
ارشاد بھٹی نے جو میرا کے ساتھ اس انٹرویو میں کیا ہے اُسے ہراسمنٹ کہتے ہیں۔ یہ واقعی میرا کا ظرف ہے کہ بڑے اخلاق سے وہ صرف اپنی فلم #Psycho ہی کا کہتی رہی اور شرافت سے انٹرویو چھوڑ کے چلی گئی۔
اُسے جواد احمد کی طرح اس کی چھترول کرنی چاہئیے تھی pic.twitter.com/V9ASj2mLd7— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) April 19, 2026

