عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو پچاس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے 100 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کے دعوے میں سنایا، جو طویل قانونی کارروائی کے بعد اپنے انجام کو پہنچا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمہ تقریباً 8 برس تک زیرِ سماعت رہا، جس دوران 9 ججز تبدیل ہوئے اور مجموعی طور پر 283 پیشیوں میں 20 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ بالآخر عدالت نے شواہد اور دلائل کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔
یہ مقدمہ نہ صرف اپنی نوعیت کے اعتبار سے اہم رہا بلکہ اس نے عدالتی نظام میں تاخیر، بار بار ججوں کی تبدیلی اور طویل سماعت جیسے پہلوؤں کو بھی نمایاں کیا۔
8 سالہ تاریخی قانونی جنگ کا ڈرامائی ڈراپ سین”علی ظفر کی بڑی فتح،میشا شفیع کو سزا

