Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جنگ شروع،اسرائیل اور امریکا کا ایران پرمشترکہ حملہ، تہران میں دھماکے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تل ابیب :ایران میں رجیم چینج کیلئے امریکا اور اسرائیل کا مشترکہ فوجی حملہ۔آیت اللہ خمینائی کے مرکزی دفاتر ،صدارتی وفوجی ہیڈکوارٹرزاور دیگر حساس مقامات پر فضائی اور میزائل حملے۔تہران کے علاوہ اصفہان، قم، کرچ اور کرمانشاہ ،تبریزاور دیگر شہربھی امریکی اور اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں جبکہ اسرائیلی میزائل عراق سے گذر کر ایران کو اپنا ہدف بنا رہے ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/tweeload_j12gsvnt.mp4

    اسرائیل نے ہفتے کو کہا کہ اس نے امریکا کی مدد سے ایران پر حملہ کر دیا ہے، جس کی ایرانی حکام نے بھی تصدیق کی ہے۔
    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں ہوا کہ ہدف کیا تھا، لیکن یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکا نے اس خطے میں اپنے لڑاکا طیاروں اور جنگی جہازوں کی ایک بڑا بیڑہ جمع کر رکھا ہے تاکہ ایران پر اپنے جوہری پروگرام کے معاملے پر معاہدے کے لیے دباؤ ڈال سکے۔
    ایک امریکی عہدیدار اور اس آپریشن سے واقف ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکا ان حملوں میں شامل ہے۔ تاہم امریکی شمولیت کس حد تک ہے، یہ واضح نہیں۔
    وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/tweeload_kjytowhz.mp4

    یہ بھی فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ آیا ایران کے 86 سالہ سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای اس وقت اپنے دفاتر میں موجود تھے۔ امریکا کے ساتھ کشیدگی بڑھنے کے باعث وہ کئی دنوں سے منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔
    اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اسے ’خطرات کو ختم کرنے کے لیے‘ کیا گیا حملہ قرار دیا۔ انہوں نے فوری طور پر اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔
    دوسری جانب ایران کے سرکاری ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران میں لوگوں نے دھماکے کی آواز سنی۔
    خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تہران میں یونیورسٹی سٹریٹ اور جمہوری کے علاقے میں کئی میزائل گرے ہیں۔
    اسرائیل کے مختلف حصوں میں بھی سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ’عوام کو یہ تیاری دینے کے لیے ایک پیشگی الرٹ جاری کیا کہ ممکن ہے ریاست اسرائیل کی طرف میزائل داغے جائیں۔‘
    روئٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل بھر میں سکول بند کر دیے گئے ہیں اور عوام کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملک میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    اسی طرح اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگیو نے اعلان کیا کہ ’سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اسرائیل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر کو ریاست اسرائیل کی فضائی حدود شہری پروازوں کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔‘

    Related Posts

    ایران جنگ اور مہنگائی : ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر، مڈٹرم پولز میں ڈیموکریٹس کو واضح برتری

    نئی تجاویز بھی مسترد،ایران کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، وہ جانتے ہیں جلد کیا ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کے لئے نئی اتھارٹی تشکیل دیدی

    مقبول خبریں

    ایران جنگ اور مہنگائی : ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر، مڈٹرم پولز میں ڈیموکریٹس کو واضح برتری

    نئی تجاویز بھی مسترد،ایران کو کوئی رعایت نہیں دیں گے، وہ جانتے ہیں جلد کیا ہونے والا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

    عالمی ادارہ صحت نے ایبولا وائرس پھیلاؤ کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیدیا

    کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات کے جوہری بجلی گھر پر ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

    بلاگ

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    ہم وطن سے محبت۔۔۔۔۔کیوں نہ کریں۔

    ”اے ڈی سی آر کی سپیڈ منی، کتے مارنے کی کمائی اور بے بس عدلیہ “۔جھاڑو سے پیسے اکٹھا کرتا ستھرا پنجاب! ملک محمد سلمان کا کالم

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.