Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایپسٹین فائلز،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بھی جنسی مجرم سے تعلق رہا، بھارت میں ہلچل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی :بدنام زمانہ امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق سامنے آنے والی فائلز میں مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نام شامل ہونے کے دعوے سامنے آنے کے بعد بھارت کی سیاست میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ بھارت میں اپوزیشن جماعت ’کانگریس‘ نے اس معاملے پر مودی حکومت سے وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ بھارتی حکومت نے ایسے کسی بھی دعوے کی تردید کی ہے۔
    کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایپسٹین کی ایک مبینہ ای میل منظر عام پر آئی ہے جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ مودی نے اسرائیل کے دورے سے قبل اس سے مشورہ کیا تھا۔
    اسی ای میل میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اسرائیل کے دورے کے دوران ہونے والی سرگرمیوں سے اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سیاسی فائدہ پہنچا۔
    ان دعوؤں کے بعد کانگریس نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر یہ ای میل درست ہے تو اس کے پس منظر اور مقاصد کیا تھے۔
    کانگریس کے مطابق نریندر مودی نے 2017 میں اسرائیل کے دورے سے پہلے امریکا کا سفر کیا اور اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
    کانگریس کا کہنا ہے کہ ان مبینہ انکشافات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ مودی اور ایپسٹین کے درمیان قریبی روابط تھے، جس کی وضاحت عوام کے سامنے آنا ضروری ہے۔
    اپوزیشن رہنماؤں نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ ایپسٹین فائلز میں استعمال ہونے والے الفاظ جیسے ”it worked“ سے کیا مراد ہے اور اس جملے کا تعلق کن واقعات سے جوڑا جا رہا ہے۔
    کانگریس کے مطابق قوم کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ان فائلز میں کیے گئے دعوے کس حد تک درست ہیں اور اگر بے بنیاد ہیں تو حکومت واضح طور پر اس کی تردید کرے۔
    دوسری جانب بھارتی حکومت نے جیفری ایپسٹین سے منسوب مبینہ ای میل میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذکر سے متعلق دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔
    وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ایپسٹین فائلز کے نام سے گردش کرنے والی اس ای میل میں وزیر اعظم کا حوالہ ایک سزا یافتہ مجرم کی “فضول اور بے بنیاد سوچ” کے سوا کچھ نہیں ہے۔
    ترجمان نے کہا کہ حکومت نے ان رپورٹس کو دیکھا ہے جن میں ایک مبینہ ای میل کا حوالہ دیا جا رہا ہے، جس میں وزیر اعظم مودی اور ان کے اسرائیل کے دورے کا ذکر موجود ہے۔
    رندھیر جیسوال نے واضح کیا کہ مودی کا جولائی 2017 میں اسرائیل کا سرکاری دورہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے، تاہم اس کے علاوہ ای میل میں کیے گئے تمام دعوؤں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جانا چاہیے۔
    بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس معاملے میں غیر ضروری قیاس آرائیوں کو ہوا دی جا رہی ہے، جبکہ مذکورہ ای میل کی تفصیلات کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایسے دعوے بغیر ثبوت کے ہیں اور ان کی کوئی حیثیت نہیں بنتی۔

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.