Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”بیویوں کے نئے حقوق اور شوہر بےچارے “

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:توفیق بٹ
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    پاکستان میں ایک نیا قانون پاس کر لیا گیا ہے۔ مکمل طور پر فیل حکومت ایسے جتنے چاہے نئے قوانین پاس کروا لے اپنی ساکھ بہتر نہیں بنا سکتی۔ عوام میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوئی حقیقی کوشش ہمارے حکمران اب شاید اس لیے بھی نہیں کرتے اُنہیں پتہ ہے عوام کی کوئی اہمیت ہی نہیں رہی۔ عوام کی طاقت سے الیکشن جیتنے کا تصور ہی اب ختم ہو گیا ہے۔ عوام کی طاقت اب بس دیکھاوے کی ہے۔ اب صرف الیکشن کمیشن کی طاقت ہے جس کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے پر اتنا خرچہ بھی نہیں آتا جتنا عوام کی طاقت سے الیکشن جیتنے پر آتا ہے۔ الیکشن جیتنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام کے نخرے برداشت کرنے سے بہتر ہے اُمیدواران چھوٹی تعداد میں کچھ طاقتوروں کے نخرے برداشت کر کے اور کم خرچا کر کے قومی یا صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں حاصل کر لیں۔ حکومت کی جانب سے پاس کئے جانے والے نئے قانون کے مطابق بیویوں کو گھورنے کے عمل کو قابل جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قانون میں یہ وضاحت نہیں کی گئی اگر کوئی پیار سے اپنی بیوی کو گھورے یعنی محبت سے اپنی بیوی کو غور سے دیکھے، کیا یہ عمل بھی گھورنے کے مترادف ہوگا ؟ کیا اس پر بھی بیوی اپنے شوہر کے خلاف تھانے میں درخواست دے سکے گی کہ آج میرے شوہر نے مجھے ایسے غور سے دیکھا، مجھے لگا وہ مجھے گھور رہا ہے لہٰذا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ؟ یہ بھی وضاحت نہیں کی گئی اگر بیوی اپنے شوہر کو گھورے ،اُسے گالیاں وغیرہ دے ،اُس پر تشدد کرے، ایسی صورت میں شوہر اگر بیوی سے کہے وہ اُس کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا، کیا شوہر کا یہ عمل بھی بیوی کو دھمکی دینے کے مترادف ہوگا ؟ یہ بھی وضاحت نہیں کی گئی شوہر صرف اپنی بیویوں کو نہیں گھور سکتے یا کسی کی بیوی کو بھی نہیں گھور سکتے ؟ نئے قوانین میں اس طرح کی کئی وضاحتیں درکار ہیں جو حکومت کو کرنی چاہئیں، پہلے لوگ اپنی بیٹی کی شادی پر اُسے یہ دعا دیتے تھے ”اللہ تمہارے نصیب اچھے کرے“ حکومت پاکستان نے بیویوں کے مزید حقوق کا جو نیا قانون متعارف کروایا ہے اُس کے بعد مجھے یقین ہے اب لوگ اپنے بیٹے کی شادی پر اُسے یہ دعا دیں گے ”اللہ تمہارے نصیب اچھے کرے“ پاکستان میں پہلے ہی عورتوں کو اتنے حقوق حاصل ہیں، مرد بیچارے مکمل طور پر اُن کے تھلے لگے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں جو کام بیچارے مرد ایڑی چوٹی و دیگر اعضاءکا پورا زور لگا کر نہیں کروا سکتے، کچھ عورتیں وہی کام بڑی آسانی سے کروا، یا نکلوا لیتی ہیں۔ پچھلے دنوں ایک عورت نے تھانے میں درخواست دی ”اُس کا شوہر اُس پر تشدد کرتا ہے“ پولیس نے شوہر کو طلب کر لیا، دونوں کو آمنے سامنے بیٹھایا، شوہر نے بیوی سے پوچھا میں نے تم پر کہاں تشدد کیا ہے ؟ بیوی اُس کا کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ اس کے باوجود شوہر کے خلاف اس بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا کہ اُس نے اپنی بیوی پر وہاں تشدد کیا ہے جہاں وہ بیچاری بتا، یا دیکھا بھی نہیں سکی۔ نئے قانون کے مطابق اب کوئی شوہر اپنی بیوی کو دوسری شادی کی دھمکی بھی نہیں دے سکتا ۔ممکن ہے آگے چل کر اس قانون میں ایک ترمیم یہ بھی کر دی جائے اب کوئی شوہر دوسری شادی ہی نہیں کر سکتا۔ اسلام نے جو حقوق شوہروں کو دئیے ہیں، ممکن ہے آگے چل کر کسی نئے قانون میں وہ سارے حقوق شوہروں سے چھین کر بیویوں کو دے دئیے جائیں جس کے بعد کوئی بیوی بھی جب چاہے اپنے شوہر کو بغیر بتائے یا بغیر اُس سے طلاق لئے دوسری شادی کر لے۔ سنا ہے صدر مملکت آصف زرداری نے حکومت کی جانب سے بھجوائے جانے والے اس بل پر فوراً دستخط کر دئیے۔ اُن کا فوراً دستخط کرنا اس لیے بھی بنتا تھا اُن کی اپنی بیوی انتقال فرما گئی ہوئی ہے۔ بیویوں سے اُن کی زندگیوں میں چھوٹے موٹے چھٹکارے ہی حاصل کیے جا سکتے ہیں، بڑا چُھٹکارا صرف اُن کی ہلاکت کی صورت میں ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ خصوصاً ایسی بیوی کی ہلاکت کی صورت میں جو محض اپنے شوہر کے گھورنے پر ہی اُس کے خلاف درخواست لے کر تھانے چلی جائے۔ ایک مولوی صاحب بیویوں کے حقوق پر بات کر رہے تھے۔ اپنے سامنے موجود بہت بڑے مجمعے سے اچانک اُنہوں نے پوچھا ”آپ میں سے کون چاہتا ہے اُس کی بیوی چالاک ہو جائے ؟“ پورے مجمعے میں صرف ایک شخص نے ہاتھ کھڑے کیا، مولوی صاحب نے اُس سے پوچھا اچھا تو تم چاہتے ہو تمہاری بیوی چالاک ہو جائے ؟ وہ بولا ”چالاک ؟“ مولوی صاحب میں تو سمجھا تھا آپ نے ”ہلاک “ کہا ہے۔ حکومت پاکستان کو بیویوں کے نئے حقوق متعارف کروانے کی ضرورت اللہ جانے کیوں محسوس ہوئی ؟ اگلے روز وفاقی وزیر طلال چودھری فرما رہے تھے۔پہلی بار ایسا ہوا ہے عورتوں یا بیویوں کے حقوق کا بل پاس کروانے میں مرد بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر یا حکومت اگر اُنہیں ”مرد“ قرار دے رہی ہے تو ہم اُن کی جنس چیلنج یا چیک کرنے یا کروانے والے کون ہوتے ہیں ؟ ہم تو حکومت کے خوف سے حکومت میں شامل کچھ ”کھسروں“ کو بھی مرد ہی سمجھتے ہیں۔ ویسے بیویوں کو نئے حقوق ملنے کے بعد امید ہے اکثر شوہر بھی خود کو کھسرا ہی سمجھیں گے۔ جو عمیری کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کسی حد تک پہلے ہی وہ خود کو سمجھنے لگے ہیں۔ کل ایک صاحب میرے پاس تشریف لائے۔ میں نے اُنہیں حکومت کے اس نئے بل کے بارے میں بتایا کہ ”اب بیویوں کو گھورنے پر تین سال کی قید ہوسکتی ہے“۔ وہ بولے ”مجھے اپنی بیوی سے کوئی خطرہ نہیں“ میں نے پوچھا ”آپ کی بیوی اتنی اچھی ہے ؟“ وہ بولے ”نہیں“ وہ اچھی نہیں، وہ فوت ہوگئی ہوئی ہے ۔ جن کی بیویاں زندہ ہیں نیا قانون پاس ہونے کے بعد وہ شوہر بھی اب خود کو فوت ہی سمجھیں۔ ایک شوہر نے اپنی انتہائی کپتی بیوی سے تنگ آکر ایک روز اُس سے کہا ”میں تمہاری روز روز کی بک بک سے تنگ آ گیا ہوں، جی چاہتا ہے میں زہر کھا کے مر جاؤں“ بیوی نے اپنے شوہر کی یہ بات سن کر زار و قطار روتے ہوئے کہا ”تم نے کیوں مرنا ہے، اللہ کرے میں ہی بیوہ ہو جاؤں“۔

    Related Posts

    آپریشن “غضب للحق”وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    مقبول خبریں

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    پوتن کا ایران کو ’خفیہ تحفہ‘: امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لیے روسی انٹیلی جنس کی مدد کا انکشاف، 

    پٹرول،ڈیزل قیمتوں میں اضافہ، کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    بلاگ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.