Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایرانی مظاہرین اب بھی سڑکوں پر، 35افراد ہلاک، 1200 گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دبئی، متحدہ عرب امارات: ایران کی خراب ہوتی اقتصادی صورتحال اور مہنگائی کے خلاف ایرانی عوام کا ایک طبقہ اب بھی سڑکوں پر ہے۔ ان مظاہروں میں کم از کم 35 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔
    امریکا ایران میں جاری مظاہروں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ صدر ٹرمپ وقتاً فوقتاً ایران کو اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی دھمکی بھی دیتے رہتے ہیں۔
    ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے یہ اعداد و شمار بھی امریکا میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی کی جانب سے سامنے آئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری مظاہروں میں 1200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
    اس میں کہا گیا ہے کہ 29 مظاہرین، چار بچے اور ایران کی سیکورٹی فورسز کے دو ارکان اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ایران کے 31 میں سے 27 صوبوں میں جاری مظاہرے 250 سے زیادہ مقامات تک پہنچ چکے ہیں۔
    ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی اپنی رپورٹنگ کے لیے ایران کے اندر ایک سرگرم نیٹ ورک پر انحصار کرتی ہے۔ اس کے اعداد وشمار ماضی میں ہوئیں بدامنی میں بالکل درست ثابت ہوئے ہیں۔
    دوسری جانب ایران کی نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی، جسے ایران کے نیم فوجی پاسداران انقلاب کے قریب سمجھا جاتا ہے، نے پیر کو دیر گئے اطلاع دی کہ مظاہروں میں تقریباً 250 پولیس افسران اور گارڈ کی رضاکار بسیج فورس کے 45 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
    مظاہروں میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ان میں امریکی مداخلت کا امکان پیدا کررہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تہران پرامن مظاہرین کو پرتشدد طریقے سے دبانے کی کوشش کرتا ہے تو امریکا ان (مظاہرین) کے بچاؤ کے لیے آئے گا۔

     

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.