Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

      مشرقِ وسطیٰ کی جنگ نے دنیا بدل دی: مہنگے میزائلوں کا دور ختم؟ فرانس کا ڈرونز کو کچلنے کے لیے نیا ‘سستا اور قاتل’ ہتھیار تیار!

      بیجنگ آٹو شو 2026:چیری نے 1500 کلومیٹر رینج والی طاقتور ‘Tiggo X’ لانچ کردی، بی وائی ڈی کے لیے خطرے کی گھنٹی

      واٹس ایپ کا نقشہ بدل گیا: 2013 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی کا اعلان، نئے ‘فیچرز’ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مقتول بنگلہ دیشی طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،سپرد خاک کردیا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہفتے کے روز ہزاروں افراد  نے طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ، انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

    رپورٹ کے مطابق شریف عثمان ہادی کی بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کے ہاتھوں شہادت کےبعد  بنگلہ دیش میں  دو روز سے  پرتشدد مظاہرے جاری تھے۔ عثمان ہادی گزشتہ سال کی جمہوریت نواز تحریک کی ایک اہم شخصیت تھے۔ ہادی کا جمعرات کو سنگاپور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
    باڈی کیمرے پہنے پولیس اہلکار پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تعینات تھے، جہاں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ہادی کی میت، جسے جمعے کو دارالحکومت لایا گیا، ڈھاکہ یونیورسٹی کی مرکزی مسجد میں سپرد خاک کیا گیا۔عبوری رہنما محمد یونس نے ایک جذباتی تقریر میں کہا ہم یہاں الوداع کہنے کے لیے نہیں ہیں۔ آپ ہمارے دلوں میں ہیں، اور جب تک یہ ملک موجود ہے آپ تمام بنگلہ دیشیوں کے دلوں میں رہیں گے۔
    یادرہے پرتشدد احتجاج کے دوران مظاہرین نے ڈھاکہ میں کئی عمارتوں کو آگ لگا دی، جن میں سرکردہ اخبارات پرتھم الو اور ڈیلی سٹار کے دفاتر بھی شامل ہیں۔
    ناقدین نے  ان اخبارات پر پڑوسی ملک بھارت کا ساتھ دینے کا الزام لگایا، جہاں بنگلہ دیش کی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے 2024 کی بغاوت کے بعد ڈھاکہ سے فرار ہونے کے بعد پناہ لی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہفتے کے روز بنگلہ دیش کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ ہادی کے قتل اور اس کے بعد ہونے والے تشدد کی "تیز، مکمل، آزاد اور غیر جانبدارانہ” تحقیقات کرے۔
    32 سالہ ہادی بھارت کے ایک بھرپور نقاد تھے اور فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے تھے۔  نماز جنازہ کے موقع پر بنگلہ دیشی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہادی کو اس لیے شہید کیا گیا کیونکہ وہ بھارت کی شدید مخالفت کرتے تھے۔  تاہم  وہ ان لاکھوں بنگلہ دیشیوں کے درمیان ہمیشہ زندہ رہیں گے جو اس سرزمین اور اس کی خودمختاری سے محبت کرتے ہیں۔

    Related Posts

    ہائی کورٹ نے خواجہ سراؤں کا ’مبارکبادی‘ اور ’نیگ‘ مانگنا غیر قانونی قرار دے دیا، زبردستی وصولی پر جیل کی سزا

    میں وارث ہوں، بھائی مردہ بہن کی ہڈیاں لے کر بنک پہنچ گیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست،کنگ بابر کی سنچری، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

    مقبول خبریں

    ہائی کورٹ نے خواجہ سراؤں کا ’مبارکبادی‘ اور ’نیگ‘ مانگنا غیر قانونی قرار دے دیا، زبردستی وصولی پر جیل کی سزا

    میں وارث ہوں، بھائی مردہ بہن کی ہڈیاں لے کر بنک پہنچ گیا

    اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست،کنگ بابر کی سنچری، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

    تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی: عالمی معیشت وینٹی لیٹر پر، مہنگائی کا طوفان ‘کساد بازاری’ دستک دینے لگی!

    ٹرمپ سے ناراض امریکی عوام، مقبولیت میں مزید کمی

    بلاگ

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    عالمی طوفان اٹھ رہا ہے — پاکستان کا اگلا قدم کیا ہو؟

    سولر لائسنسنگ کا خاتمہ: عوامی ریلیف یا محض ایک سیاسی یوٹرن؟

    منشیات کیسز کھیل بے نقاب، جیلوں کی خاموشی، ریکارڈ میں ردوبدل سے بریت تک، افسران کی ACR ماتحت کیوں لکھیں،ایس پی کی ایس ایچ او کی للکار،وجہ جان کر افسر خاموش

    پنجاب جرائم بڑھنے کی اصل وجہ بے نقاب، KPI کے کھیل میں انصاف قتل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.