Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گیارہ برس بعد بھی سانحہ آرمی پبلک سکول کے زخم تازہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو گیارہ سال گزر چکے ہیں مگر اس المناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں 16 دسمبر کو ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ یہ ایک ایسا قومی سانحہ تھا جس نے ہر پاکستانی کے دل کو زخمی کر دیا۔

    سال 2014 میں آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر پاکستان کو گہری چوٹ پہنچائی گئی۔ 16 دسمبر 2014 کو چھ مسلح دہشت گرد آرمی پبلک سکول پشاور میں داخل ہوئے اور جدید اسلحے سے لیس امن دشمنوں نے نہتے بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنایا۔ انسانیت کے لفظ سے نا آشنا افراد نے 132 بچوں سمیت 149 افراد کو شہید کر دیا۔
    آرمی پبلک سکول کی پرنسپل طاہرہ قاضی کی فرض شناسی برسوں یاد رکھی جائے گی، جنہوں نے اپنی جان قربان کر دی مگر دہشت گردوں اور بچوں کے درمیان دیوار بن کر کھڑی رہیں۔ تحریک طالبان پاکستان نے اے پی ایس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب کا انتقامی ردعمل قرار دیا۔ دہشت گردوں کو افغانستان میں تربیت دی گئی تھی اور اسلحہ و بارود بھی افغانستان سے لایا گیا تھا۔
    دلوں کو دہلا دینے والے اس سانحے نے ہر آنکھ کو اشک بار کر دیا اور پوری قوم کو بلا کسی مذہبی و سیاسی تفریق کے یکجا کر دیا۔ خیبر سے کراچی تک پورا پاکستان معصوم شہداء کے غم میں سوگوار تھا۔ بزدل دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کر کے علم کی شمع بجھانے اور مستقبل کے معماروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مگر قوم کے حوصلے پست نہ کر سکے۔
    ملک بھر میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے اس لادین اور ظلم و بربریت پر مبنی دہشت گردانہ سوچ کو مسترد کیا۔ سانحہ اے پی ایس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ایک واضح پالیسی اور متفقہ لائحہ عمل نیشنل ایکشن پلان کی صورت میں سامنے آنے کا باعث بھی بنا۔ اس دلسوز واقعے کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی اور دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
    سانحہ آرمی پبلک سکول کو گیارہ سال بیت گئے ہیں مگر قوم کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں اور آج بھی پاکستان کی افواج اور عوام ان دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔

    Related Posts

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    کرم ایجنسی: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم فتنہ الخوارج کاافغان خارجی عبید اللہ سعد 4 دہشتگردوں سمیت ہلاک

    چوہان برادری کا  نیشنل پریس کلب کے سامنے  مظاہرہ،   بااثر افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    مقبول خبریں

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے اے پی این ایس ، اور سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

    مہنگائی کا طوفان بے قابو: اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں آٹا مہنگا، غریب فاقوں پر مجبور

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.