Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

      چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال ایک دن کے اندر فروخت

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نیپال میں 2 سالہ بچی نئی زندہ دیوی کماری منتخب،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کھٹمنڈو; نیپال میں 2 سالہ بچی آریاتارا شاکیہ کو ملک کی نئی زندہ دیوی ’’کمارى‘‘ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ہے۔

    تقریب نیپال کے سب سے طویل اور اہم ہندو تہوار ’دشین‘ کے دوران منعقد ہوئی۔ بچی کو ان کے گھر سے لے کر کٹھمنڈو کے ایک مندر تک خاندان کے افراد نے عقیدت کے ساتھ پہنچایا، جہاں وہ آئندہ کئی سال تک قیام کریں گی۔کمارى، جسے ’کنواری دیوی‘ بھی کہا جاتا ہے، وہ بچی ہوتی ہے جسے ہندو اور بدھ دونوں مذاہب کے ماننے والے دیوی کے طور پر پوجتے ہیں۔

    روایت کے مطابق موجودہ کمارى بلوغت کو پہنچنے پر عام انسان تصور کی جاتی ہے اور اس کی جگہ نئی بچی کو منتخب کیا جاتا ہے۔زندہ دیوی کے انتخاب کے لیے بچیوں کی عمر 2 سے 4 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور ان کی جلد، بال، آنکھیں اور دانت بے داغ ہونے چاہئیں۔ ان میں اندھیرے کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔مذہبی تہواروں کے دوران کمارى کو رتھ پر شہر بھر میں گھمایا جاتا ہے۔ وہ ہمیشہ سرخ لباس پہنتی ہیں، بالوں کو اونچی چوٹی میں باندھتی ہیں اور پیشانی پر تیسری آنکھ بنائی جاتی ہے۔

    آریاتارا شاکیہ کو خاندان، دوستوں اور عقیدت مندوں نے کٹھمنڈو کی گلیوں میں جلوس کی صورت میں مندر تک پہنچایا۔ عقیدت مندوں نے ان کے قدموں کو اپنے ماتھے سے چھوا، جو نیپال میں سب سے بڑی عقیدت کی علامت ہے، اور انہیں پھول و نذرانے پیش کیے۔ جمعرات کو نئی کمارى صدر سمیت دیگر عقیدت مندوں کو دعائیں دیں گی۔سابقہ کمارى ترشنا شاکیہ جو اب 11 سال کی ہو چکی ہیں، مندر کے پچھلے دروازے سے پالکی میں روانہ ہوئیں۔ کمارى کی زندگی محدود ہوتی ہے۔

    ان کے چند منتخب ساتھی ہوتے ہیں اور وہ سال میں صرف چند بار تہواروں کے موقع پر باہر آتی ہیں۔ سبکدوش کمارى کو عام زندگی میں واپس آنا مشکل ہوتا ہے جیسے کہ گھریلو کام سیکھنا یا سکول جانا تاہم گزشتہ چند سالوں میں روایات میں تبدیلی آئی ہے۔ اب کمارى کو مندر میں نجی اساتذہ سے تعلیم حاصل کرنے کی اجازت ہے اور ٹی وی رکھنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ حکومت سبکدوش کمارى کو ماہانہ وظیفہ بھی دیتی ہے۔

     

    Related Posts

    بنگلہ دیشی پاسپورٹ : سوائے اسرائیل کے ہر ملک جانے کے لیے کار آمد

    جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

    شطرنج کی کھلاڑی کا صدر بننے سے انکار

    مقبول خبریں

    ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال جاری

    راولپنڈی میں غیر ملکی خاتون اور ٹیکسی ڈرائیور کے ’’ دنگل‘‘ کی ویڈیو وائرل

    کیا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر نبیہہ علی خان کی شادی کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا؟

    بنگلہ دیشی پاسپورٹ : سوائے اسرائیل کے ہر ملک جانے کے لیے کار آمد

    دہشت گردوں کی فیلڈر گاڑی پر فائرنگ،   دو خواتین جاں بحق،   بچہ شدید زخمی

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.