Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قابل اعتماد اور بھروسہ مند بیٹری آپریٹڈ “کیورو“جاپانی رکشے آگئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹوکیو:جاپان کی مشہور الیکٹرک وہیکل کمپنی ٹیرا موٹرز نے پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھتے ہوئے بیٹری سے چلنے والے رکشے متعارف کرا دیے ہیں۔ اس جدید ترین الیکٹرک تھری وہیلر رکشے کو ’’کیورو‘‘ نام دیا گیا ہے۔

    ’’کیورو‘‘ نیکسٹ جنریشن کی الیکٹرک سواری ہے جو ایک طرف عام مسافروں کیلئے سفری سہولت فراہم کرے گی، تو دوسری طرف ’’لاسٹ مائل لاجسٹکس‘‘ یعنی سامان کی ترسیل میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گی۔

    کمپنی کے مطابق ’’کیورو‘‘ کی ٹاپ سپیڈ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے جبکہ یہ فی چارج 200 کلومیٹر تک کا سفر طے کر سکتی ہے۔ اس میں نصب 11.7 کلوواٹ آور بیٹری نہ صرف دیرپا ہے بلکہ صرف چار گھنٹوں میں مکمل چارج ہو جاتی ہے۔

    اس تھری وہیلر کا ٹو اسپیڈ گیئر باکس مشکل پہاڑی راستوں پر بھی آسانی سے چڑھائی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کی کم لاگت، ہموار رفتار اور تیز رفتار ایکسیلیریشن اسے مارکیٹ میں ایک منفرد اضافہ بناتے ہیں۔

    ٹیرا موٹرز کی بنیاد 2010 میں ٹوکیو میں تورو ٹوکوشیگے نے رکھی تھی، یہ کمپنی اس وقت بھارت، بنگلہ دیش، ویتنام اور جاپان میں اپنی پروڈکشن فیسیلیٹیز چلا رہی ہے، جبکہ نیپال، تائیوان، تھائی لینڈ اور دیگر جنوبی ایشیائی و افریقی ممالک میں بھی اپنی موجودگی قائم کر چکی ہے۔

    پاکستان میں انٹری کے حوالے سے کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ان کا ایک اہم مشن ہے اور وہ یہاں کلین اینڈ گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے سنگل ڈسٹری بیوٹر پارٹنرز کی تلاش میں ہیں۔

    ٹیرا موٹرز کے مینیجنگ ڈائریکٹر گو سوزوکی نے کہا ’بطور جاپانی کمپنی ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستان میں جدید ای وی ٹیکنالوجی اور قابلِ اعتماد انجینئرنگ لے کر آ رہے ہیں۔ پاکستان ہمارے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے جہاں ہم ایشیا میں پائیدار نقل و حمل کا نیا منظرنامہ ترتیب دے سکتے ہیں۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’کیورو‘‘ کی لانچنگ نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ ایندھن پر انحصار کم کرے گی اور ملک میں ایک صاف اور مؤثر ٹرانسپورٹ سسٹم کی بنیاد ڈالے گی۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کی موجودگی جاپان اور پاکستان کے درمیان معاشی و کاروباری تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی اور ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے میدان میں تعاون بڑھائے گی، ساتھ ہی یہ مقامی انڈسٹری کیلئے ویلیو ایڈیشن، ہنرمندی میں اضافہ اور نئی ملازمتوں کے دروازے کھولے گی۔

    Related Posts

      ہونہار طالبہ اریبہ انتظار راجپوت کی شاندار کامیابی، تعلیمی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

    مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

    یکم جولائی سے ڈاکٹروں، وکلا اور سافٹ ویئر انجینئرز کو کتنا ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا؟

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.