Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارت کا جنگی جنون، سب سے بڑی ڈرون جنگی مشقیں “ کولڈ اسٹارٹ“ شروع کرنیکا اعلان

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی :بھارت کی مسلح افواج  سب سے بڑی ڈرون جنگی مشقیں کرنے جاریی ہیں  مدھیہ پردیش میں اکتوبر کے پہلے ہفتے  ہونیوالی ان مشترکہ مشقوں کو ’کولڈ اسٹارٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، دوران مشق ڈرونز اور کاؤنٹر ڈرون سسٹمز کا تجربہ کیا جائے گا، حکام نے اسے آپریشن سندور کے بعد ہونے والی سب سے بڑی مشق قرار دیا ہے۔

    بھارتی اخبار ’دی ہندو‘  کی  رپورٹ کے مطابق مشق کا مقصد موجودہ فضائی دفاعی صلاحیتوں کی افادیت اور خامیوں کا جائزہ لینا ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشق بدلتے ہوئے فضائی خطرات کے مقابلے میں عملی تیاری کا اندازہ لگانے پر مرکوز ہوگی۔

    ’کولڈ اسٹارٹ‘ ڈاکٹرائن بھارتی مسلح افواج نے اس مقصد کے لیے تیار کی تھی کہ تیزی سے اور مربوط انداز میں مشترکہ ہتھیاروں کے ذریعے جارحانہ کارروائیاں کی جا سکیں، اس طرح روایتی سست رفتاری سے فوجی نقل و حرکت کے بجائے محدود وقت میں روایتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/cold-start.mp4

    یہ حکمتِ عملی اس وقت تیار کی گئی جب آپریشن پراکرم نے 2001 میں بھارتی پارلیمان پر حملے کے بعد بھارت کی سست عسکری ردعمل کو بے نقاب کر دیا تھا، اس ڈاکٹرائن کا مقصد دہشت گردی کے خلاف تیز، فیصلہ کن اور محدود فوجی ردعمل دینا ہے تاکہ مکمل جنگ سے گریز کیا جا سکے۔

    تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی میں تنازع کو جوہری سطح تک لے جانے کا سنگین خطرہ موجود ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

    اس مشق میں صنعتکار، تحقیق و ترقی کے ادارے، جامعات اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی شریک ہوں گے۔

    دہلی میں  کاؤنٹر یو اے ویز اینڈ ایئر ڈیفنس سسٹمز ، دی فیوچر آف ماڈرن وار فیئر کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ایئر مارشل اشوتوش ڈکشٹ نے پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی بھارت جیسا بننے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ہمیں ہمیشہ ایک قدم آگے رہنا ہوگا۔

    دی ہندو کے مطابق ان کا کہنا تھا کہآپریشن سندور کے دوران ہمارے کاؤنٹر ڈرون اور جی پی ایس جیمنگ سسٹمز نے مؤثر کارکردگی دکھائی اور دشمن کے ڈرونز سے کوئی نقصان نہیں ہوا، لیکن دشمن نے بھی ہماری صلاحیتیں دیکھ لی ہیں، اگلی بار ہمیں ان سے آگے اور کہیں بہتر ہونا ہوگا۔

    ایئر مارشل اشوتوش ڈکشٹ نے مزید کہا کہ مستقبل کا وژن ایک مربوط دفاعی نظام پر مشتمل ہے جو سدرشن چکر کے تصور سے متاثر ہے اور جس کے ذریعے ڈرونز، یو اے ویز، ہائپر سونک ہتھیاروں اور دیگر خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

    ان کے مطابق ایسے نظام کی ضرورت ہے جو امن اور جنگ دونوں حالات میں استعمال ہو سکے کیونکہ سماج دشمن عناصر بھی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کر رہے ہیں، اس لیے ملک بھر میں کاؤنٹر ڈرون صلاحیتوں کا ہونا لازمی ہے۔

    Related Posts

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    کتنے افسوس کی بات ہے ، تیسری دفعہ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    انتہا پسند مودی جبراً مسلمانوں کی شناخت مٹا کر بھارت کو ہندو راشٹر میں بدلنے کے ایجنڈے پر گامزن

    مقبول خبریں

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.