Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جنگ کا خدشہ؟ 45 سال بعد “پنجاب وار بک“ میں ترمیم وتیاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں "پنجاب وار بُک” کی تیاری بارے اہم اجلاس کا انعقاد۔ اجلاس میں دشمن کے حملے، ممکنہ جنگ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی کا ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران محکمہ داخلہ کے ڈیفنس پلاننگ ونگ نے دشمن کے ممکنہ حملے کی صورت میں وفاق اور پنجاب کے 33 متعلقہ محکمہ جات کے کردار اور زمہ داریوں بارے بریفنگ دی۔

    یاد رہے کہ 1981 میں تیار کردہ پنجاب وار بُک کو 45 سال بعد جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ پنجاب وار بُک میں ہر محکمے اور ادارے کی ذمہ داریوں کی واضح حدبندی کی جا رہی ہے تاکہ ضرورت کے وقت بروقت اور بہترین رسپانس ممکن بنایا جاسکے۔

    اجلاس کو صوبہ بھر کی اہم تنصیبات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں حکومت پاکستان کی جاری کردہ "وار بُک” کے تناظر میں "پنجاب وار بُک” کے خدوخال بارے مشاورت ہوئی۔ جنگ کی صورت میں میزائل حملے، ڈرون حملے یا سائبر اٹیک سے محفوظ رہنے اور فوری رسپانس کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ صوبہ بھر میں تمام رہائشی علاقوں میں محفوظ بنکرز اور شیلٹرز کی تعمیر کیلئے قوانین بھی زیر غور آئے تاکہ ضرورت کے مطابق بلڈنگ بائی لاز کو بھی اس کے مطابق تبدیل کیا جائے۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس موقع پر بتایا کہ جنگ کی صورت میں عوام الناس اور اہم تنصیبات کو محفوظ بنانے کیلئے پروٹوکولز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے تحت ڈویژنل اور ضلعی انٹلیجنس کمیٹیوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اختیارات دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں خوراک اور ادویات کی بروقت ترسیل یقینی بنانا نہایت اہم ہے۔

    سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں موجودہ وسائل کی میپنگ جلد مکمل کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ شہری دفاع کیلئے سول ڈیفنس کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں ہسپتالوں اور مواصلاتی نظام کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے گا۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر ممکنہ پراپگنڈا کی روک تھام اور مستند اطلاعات کی بروقت ترسیل بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا جسے وار بک کا حصہ بنایا جائے گا۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 سمیت سکیورٹی ادارے مکمل کوارڈینیشن میں رہیں۔

    انہوں نے سول ڈیفنس کو صوبہ بھر میں محفوظ شیلٹرز کے تعین کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کے ماتحت تمام اضلاع میں کنٹرول رومز فعال کیے جائیں گے۔ پنجاب وار بُک کی تیاری کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب طارق چوہان، سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، ایڈیشنل ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد حیدر، ایڈیشنل سیکرٹری ڈیفنس پلاننگ کرنل شہزاد عامر، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ عاصمہ چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری فارن نیشنل سکیورٹی عظمیٰ سلیم، کنسلٹنٹ میجر (ر) مدثر بٹ اور ڈائریکٹر سول ڈیفنس ضیغم نواز نے شرکت کی۔

    Related Posts

    پشاور، ہمسائے کی دو بیویوں سے زیادتی کرنیوالے 4 ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    یمن: حوثی باغیوں کا اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ساحلی شہر المخا پر قبضہ، بحیرہ احمر میں جہاز رانی کے لیے خطرات بڑھ گئے

    سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد عظیم نوری گھمن  گرفتار

    مقبول خبریں

    غزہ کے قاتل نیتن یاہو اور اسکی بیوی کے بننے سنورنے پر سالانہ کتنا خرچ آیا ؟ ہوشربا اسکینڈل منظر عام پر

    خام تیل کی قیمت 108 ڈالر فی بیرل کے پار، امریکہ اور ایران کی کشیدگی نے بگاڑ دیے حالات

    حوثیوں کا باب المندب پر کنٹرول مکمل، فوجی مراکز بھی قبضے میں لے لئے

    کانگو کے 2 اسکولوں میں لگی خوفناک آگ، 19 طالبات سمیت 26 طلبا جاں بحق، 300 گھر بھی ہوئے خاک!

    گلوکوما اور موتیا بن بینائی سے محرومی کی وجہ بن سکتے ہیں

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.