سٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 13 کلو 920 گرام چرس برآمدکر لی ۔ گزشتہ 2 روز کے دوران مختلف تھانہ جات کی پولیس نے درج ذیل کارروائیاں کیں:تھانہ کوتوالی پولیس: اویس بھٹی اور عاطر خان کو گرفتار کیا۔تھانہ سول لائن پولیس: وقاص کو گرفتار کیا۔تھانہ مراد پور پولیس: محمد بلال اور صداقت علی کو حراست میں لیا۔تھانہ موترہ پولیس: جمشید رسول چیمہ اور سمیع اللہ کو گرفتار کیا۔تھانہ سبز پیر پولیس: شاہد محمود کو دبوچا۔تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس: شہزیب نصیر عرف شیبی کو گرفتار کیا۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی موذی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے اس قسم کی بلاامتیاز کارروائیاں پوری سختی کے ساتھ جاری رہیں گی۔