چکوال( مہتاب نصیر اعوان)
یونین کونسل کھوتھیاں سہگل آباد کی مقامی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سابق وائس چیئرمین یونین کونسل سہگل آباد اور ضلعی نائب صدر پاکستان تحریک انصاف چکوال نجم السلام ہاشمی نجمی نے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر نجم السلام ہاشمی نجمی نے سابق صوبائی وزیر و ممبر پنجاب اسمبلی چکوال ملک تنویر اسلم اعوان (سیتھی) کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے سیاسی قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس سلسلے میں ملک میرج ہال سہگل آباد میں منعقدہ شمولیتی پروگرام میں ملک تنویر اسلم سیتھی کی آمد پر نجم السلام ہاشمی نجمی، ان کے دوستوں اور ساتھیوں کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔تقریب کے دوران نجم السلام نجمی اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو یونین کونسل کھوتھیاں سہگل آباد کی مقامی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


