دمام :سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدھ کی شب ہونے والے حملے کے حوالے سے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے۔
اتھارٹی کے مطابق ایک مزید ہلاکت کی تصدیق کے بعد ہلاک ہونے والے افراد میں ایک سعودی شہری اور ایک انڈین شہری شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد بدستور آٹھ ہے۔ زخمیوں میں ایک سعودی شہری، دو انڈین، دو یمنی، دو بنگلہ دیشی اور ایک نیپالی شہری شامل ہے جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ متعلقہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر حملے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مسافروں، عملے اور سول ایوی ایشن کے نظام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بیان کے مطابق کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل سرگرمیاں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور فضائی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔
دمام ایئرپورٹ حملہ: ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی، پاکستانی شہری سمیت آٹھ افراد زخمی

