سٹاک ہوم (نیوز ڈیسک): دنیا کے سب سے بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی (Spotify) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کردہ کم معیار کے مواد اور سپیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رواں سال 5 کروڑ سے زائد گانے (Tracks) اپنی سفارشات (Recommendations) کی فہرست سے نکال دیے ہیں۔
کمپنی کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد موسیقی کے مداحوں کے سننے کے تجربے کو بہتر بنانا اور حقیقی انسان فنکاروں کی حوصلہ افزائی و تحفظ فراہم کرنا ہے۔
سفارشات سے نکالے گئے AI/سپیم گانوں کی تعداد 50 ملین (5 کروڑ) سے زائد ہے ان میں سے قوانین کی خلاف ورزی پر یکسر حذف شدہ گانے,75 ملین (7 کروڑ 50 لاکھ) سے زائد ہیں جبکہ تصدیق شدہ فنکاروں کے بیجز,”300,000 سے زائد” ہے
جبکہ رائلٹی ادائیگی کی حد,”سالانہ کم از کم 1,000 اسٹریمز” ہے۔اسپاٹیفائی نے واضح کیا کہ سفارشات سے نکالے گئے 5 کروڑ گانے پلیٹ فارم سے مکمل طور پر ڈیلیٹ نہیں کیے گئے، بلکہ انہیں صارفین کی تجویز کردہ فہرستوں سے الگ کیا گیا ہے تاکہ "AI سے تیار کردہ فضول اور سپیم مواد” (AI-generated slop and spam) صارفین تک نہ پہنچے۔
کمبپنی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ
”مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ غیر معیاری مواد اور سپیم کا ہماری سفارشات میں کوئی کام نہیں۔ ہم نے سننے کے معیار کو برقرار رکھنے اور صارفین کو بہترین مواد فراہم کرنے کے لیے اپنے الگورتھم میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔“
کمپنی نے پچھلے چھ ماہ کے دوران اپنے نظام کو اپ ڈیٹ کیا ہے، جس میں ان گانوں اور میوزک پیٹرنز کا سراغ لگایا گیا جنہیں صارفین بار بار اسکیپ (Skip) کرتے، نظر انداز کرتے یا رپورٹ کرتے تھے۔
سپیم کی نشان دہی کے لیے اسپاٹیفائی صارفین کے فیڈ بیک، اپ لوڈ کے انداز، ڈیٹا، اور تھرڈ پارٹی AI ڈیٹیکشن ٹولز کا استعمال کر رہا ہے۔
شفافیت کے لیے نئے فیچرز: پلیٹ فارم نے AI Credits اور AI Artist Badges متعارف کرائے ہیں تاکہ صارفین کو معلوم ہو سکے کہ کسی گانے کی تیاری میں کتنا مصنوعی ذہانت کا استعمال ہوا ہے۔
مالی فوائد کی روک تھام: اسپاٹیفائی کے مطابق، AI سے تیار کردہ گانوں کے سالانہ 1,000 اسٹریمنگز کی حد سے نیچے رہنے کا امکان 10 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ اس پالیسی کے باعث سپیمرز کے لیے رائلٹی سسٹم سے ناجائز فائدہ اٹھانا نااہل اور نقصان دہ بن گیا ہے۔
کمپنی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جیسے جیسے جینیریٹو AI ٹیکنالوجی اور سپیمرز کے حربے بدلیں گے، وہ اپنے ڈیٹیکشن سسٹمز کو مزید جدید بناتی رہے گی۔
مصنوعی ذہانت کا استعمال: اسپاٹیفائی نے 5 کروڑ سے زائد گانے ہٹا دیے

