Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مکہ معاہدہ توثیق کیلئے ترکیہ پارلیمنٹ میں پیش

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    انقرہ :ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ توثیق کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے، جس سے نیٹو کی دوسری بڑی فوج حوثیوں کے حملوں کے تناظر میں ریاض کے ساتھ باضابطہ باہمی دفاعی عہد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پارلیمانی ذرائع نے منگل کو اس پیش رفت کی تصدیق کی۔
    تینوں ممالک نے اگست میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک رکن پر مسلح حملے کو تمام ارکان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ تاہم معاہدے پر دستخط کے موقع پر جاری مشترکہ بیان میں ہر ملک کی ذمہ داریوں کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔
    رواں ماہ ریاض میں اتحاد کے ہنگامی اجلاس میں تینوں ممالک نے سعودی عرب میں فوجی دستوں اور دفاعی صلاحیتوں کی ’’تیز رفتار تعیناتی‘‘ یقینی بنانے پر اتفاق کیا تھا۔
    مضبوط دفاعی صنعت کے حامل ترکیہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے اور ریاض کی دفاعی ٹیکنالوجی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔ ترکیہ بحیرہ احمر میں بحری آمدورفت کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سعودی قیادت میں قائم اتحاد میں شامل ہونے پر بھی رضامند ہوا ہے۔
    ترکیہ میں معاہدے کی باضابطہ منظوری کے لیے پارلیمانی توثیق ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرتلمش کرغزستان کے دورے سے واپسی پر معاہدہ خارجہ امور کی کمیٹی کو بھیجیں گے۔ کمیٹی میں اس پر جمعے کو بھی بحث ہوسکتی ہے۔ معاہدے کی تفصیلات کمیٹی میں پیش کیے جانے کے بعد منظرعام پر آنے کی توقع ہے۔
    ایک ترک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اتحاد میں ترکیہ کا کردار فوجی سازوسامان، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور ہتھیاروں کے نظام تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق اب تک اتحاد کے تحت کسی دوسری نوعیت کی فوجی تعیناتی نہیں ہوئی۔
    ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ مکہ معاہدہ جارحانہ نوعیت کا نہیں ہے اور ترکیہ کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر حملے کرنے کے لیے وہاں فوجی دستے نہیں بھیجے گا۔

    Related Posts

    اسرائیلی طیاروں کے جنوبی لبنان کے تین قصبوں پر فضائی حملے

    سعودی عرب کے دفاع کیلئے برطانیہ میدان میں آگیا، سپر ٹائفون طیارے تعینات

    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی موت کی افواہوں کا ڈراپ سین

    مقبول خبریں

    اسرائیلی طیاروں کے جنوبی لبنان کے تین قصبوں پر فضائی حملے

    مکہ معاہدہ توثیق کیلئے ترکیہ پارلیمنٹ میں پیش

    سعودی عرب کے دفاع کیلئے برطانیہ میدان میں آگیا، سپر ٹائفون طیارے تعینات

    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی موت کی افواہوں کا ڈراپ سین

    یورپ میں مہنگائی کا طوفان؛ فرانس سے البانیہ تک عوام سراپا احتجاج

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.