Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

      ایلون مسک کا تاریخی اعلان: امریکی بچوں کیلئے 10 ارب ڈالر سے زائد کا تحفہ

      سائنس دانوں کا چاند کے سُکڑنے سے متعلق حیران کن انکشاف!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی موت کی افواہوں کا ڈراپ سین

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک): شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی تشویشناک حالت اور مبینہ موت کے حوالے سے انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی چٹ پٹی خبروں کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب سرکاری ذرائع ابلاغ نے ان کی تازہ ترین تصاویر عام کر دیں۔
    شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے KCNA اور جنوبی کوریا کے ادارے یونہاپ کی رپورٹس کے مطابق، کم جونگ اُن نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں جوتوں اور کپڑوں کی ایک مقامی نمائش کا معائنہ کیا۔ شائع کی گئی تصویروں میں ان کی اہلیہ ری سول جو اور ان کی صاحبزادی کم جو اے بھی ان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ عوامی دورہ 19 اکتوبر کو ہوا، جس نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا۔

    Baca di sini: https://t.co/ANZ8Iy8lVx

    Pemimpin Tertinggi Korea Utara Kim Jong Un muncul ke publik dengan menghadiri Pameran Pakaian dan Alas Kaki Nasional-2026 di Pyongyang, Senin (19/10/2026), bertepatan dengan maraknya rumor tak berdasar di media sosial dan tabloid yang menyebut dirinya meninggal dunia.

    ~KQ #KimJongUn #KoreaUtara [20261020164903470]

    — Kompas.com (@kompascom) October 20, 2026


    سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں وانجن ژی نامی اکاؤنٹ سے ڈرامائی دعوے کیے جا رہے تھے کہ شمالی کورین قائد دماغی شریان پھٹنے کے باعث کوما میں چلے گئے ہیں۔ ان من گھڑت خبروں میں یہ تک کہا گیا کہ انہیں علاج کے لیے بیجنگ کے ایک معروف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے اور بعد ازاں ان کا جسدِ خاکی واپس پیانگ یانگ پہنچا دیا گیا۔
    مزید برآں، یہ شوشہ بھی چھوڑا گیا کہ چین نے اقتدار کی ہموار منتقلی اور کم جونگ اُن کی بیٹی کو مسندِ اقتدار پر بٹھانے کے لیے 9,000 فوجی پیانگ یانگ بھیجے ہیں اور چینی فوج کی شمالی کمان نے تمام چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
    ’دی سن‘ اور ’انٹرنیشنل بزنس ٹائمز‘ سمیت عالمی صحافتی اداروں نے ان تمام رپورٹس کو محض آن لائن افواہیں قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔اس حوالے سے کوئی ہسپتال ریکارڈ یا طبی شہادت پیش نہیں کی جا سکی۔
    بیجنگ اور پیانگ یانگ دونوں حکومتوں نے کسی بھی قسم کی طبی ہنگامی صورتحال کو من گھڑت قرار دیا۔
    اس دوران کم جونگ اُن کی اثر و رسوخ رکھنے والی ہمشیرہ کم یو جونگ نے ایک سخت ترین بیان میں جنوبی کوریا سے متصل سرحد پر اضافی فوجی ساز و سامان اور لاؤڈ اسپیکرز کی بحالی کی دھمکی دی ہے۔ اس اہم سیاسی بیان میں حکومت کی تبدیلی کا کوئی ذکر نہیں، جس سے پیانگ یانگ میں مکمل سیاسی استحکام کا ثبوت ملتا ہے۔
    یاد رہے کہ اس سے قبل 2020 میں بھی کم جونگ اُن کے تقریباً تین ہفتے منظرعام سے غائب رہنے پر ان کی شدید بیماری اور ہلاکت کی ایسی ہی افواہیں پھیلائی گئی تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔

    Related Posts

    اسرائیلی طیاروں کے جنوبی لبنان کے تین قصبوں پر فضائی حملے

    مکہ معاہدہ توثیق کیلئے ترکیہ پارلیمنٹ میں پیش

    سعودی عرب کے دفاع کیلئے برطانیہ میدان میں آگیا، سپر ٹائفون طیارے تعینات

    مقبول خبریں

    اسرائیلی طیاروں کے جنوبی لبنان کے تین قصبوں پر فضائی حملے

    مکہ معاہدہ توثیق کیلئے ترکیہ پارلیمنٹ میں پیش

    سعودی عرب کے دفاع کیلئے برطانیہ میدان میں آگیا، سپر ٹائفون طیارے تعینات

    شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی موت کی افواہوں کا ڈراپ سین

    یورپ میں مہنگائی کا طوفان؛ فرانس سے البانیہ تک عوام سراپا احتجاج

    بلاگ

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.