ممبئی: بھارتی حصص مارکیٹ کی حالیہ مندی کے باوجود، بھارت کے دوسرے امیر ترین شخصیت مکیش امبانی ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ابتدائی عمومی پیشکش (IPO) متعارف کروا رہے ہیں۔
مکیش امبانی کی ملکیت ممبئی میں واقع ٹیلی کام اور ڈیجیٹل کمپنی جیو پلیٹ فارمز (Jio Platforms)، جسے عالمگیر ٹیک دیو میٹا (Meta) اور گوگل (Google) کی معاونت حاصل ہے، بدھ سے اسٹاک مارکیٹ میں اپنے شیئرز فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔
جیو پلیٹ فارمز (Jio Platforms)کل فنڈنگ کا ہدف302 ارب بھارتی روپے (تقریباً 2.4 ارب پاؤنڈ / 3.2 ارب ڈالر) ہے جبکہ کمپنی کی ہدف شدہ مالیت (Valuation)10.3 کھرب بھارتی روپے (تقریباً 107 ارب ڈالر) ہے فی شیئر کی قیمت (Price Band)1,065 سے 1,119 روپے فی شیئر ہوگی،
نیا جاری کردہ شیئرز27 کروڑ (270 ملین) تک عوامی سبسکرپشن کی تاریخ بدھ سے جمعہ تک مقرر کی گئی ہے
پبلک سبسکرپشن کھولنے سے قبل، جیو پلیٹ فارمز نے پیر کے روز 212 اینکر سرمایہ کاروں (Anchor Investors) کو راغب کیا، جس میں عالمی سطح کے سب سے بڑے فنڈ مینیجرز شامل ہیں۔ ان بڑے اینکر سرمایہ کار:بلیک راک (BlackRock)سنگاپور کا سرکاری ویلتھ فنڈ (GIC) ابوظہبی انویسٹمنٹ اتھارٹی (ADIA) فیڈلیٹی انویسٹمنٹس (Fidelity Investments) شروڈرز (Schroders)جے پی مارگن ایسٹ مینجمنٹ (JP Morgan Asset Management)فرینکلن ٹمپلٹن (Franklin Templeton)انوسکو (Invesco) اور پروڈینشل (Prudential) شامل ہیں ۔
عام ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے شیئرز بدھ کے روز سے دستیاب ہوں گے اور یہ آئی پی او جمعہ کو بند ہو جائے گا۔ ریلائنس انڈسٹریز کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ریلائنس نے اپنے 4,00,000 سے زائد ملازمین کو 54 روپے فی شیئر رعایت پر حصص خریدنے کی پیشکش کی ہے۔
10.3 کھرب روپے کی زیادہ سے زیادہ مالیت پر، جیو اپنی پیرنٹ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز، بھارتی ایئرٹیل اور ایچ ڈی ایف سی (HDFC) بینک کے بعد بھارت کی چوتھی سب سے بڑی لسٹڈ کمپنی بن جائے گی۔
یہ مالیت سال 2020 کے مقابلے دو گنا سے بھی زیادہ ہے جب میٹا اور گوگل نے اس کمپنی میں پہلی بار سرمایہ کاری کی تھی۔اگرچہ یہ ایک ریکارڈ ساز آئی پی او ہے، تاہم یہ ابتدائی توقعات (110 ارب پاؤنڈ سے زائد) کے مقابلے کچھ کم ہے، جس کی بڑی وجہ بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کی سست روی اور بلیو چپ نفٹی 50 (Nifty 50) انڈیکس میں رواں سال آنے والی 12 فیصد سے زائد کی کمی ہے۔
جیو کا آغاز ستمبر 2016 میں ہوا تھا۔ پہلے ہی مہینے میں کمپنی نے 1.6 کروڑ صارفین حاصل کیے اور صرف 170 دنوں میں 10 کروڑ سے زائد صارفین کا ہدف پورا کر لیا۔ بھارت میں سستا موبائل انٹرنیٹ فراہم کرنے اور انڈسٹری میں قیمتوں کی مسابقت شروع کرنے کا سہرا جیو کو دیا جاتا ہے۔ اس کمپنی کی سربراہی مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کر رہے ہیں۔ کمپنی کی پیشرفت میں اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر شامل ہیں
بھارت کی تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او: مکیش امبانی کے جیو پلیٹ فارمز کے شئیرز فروخت کیلئے پیش

