سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو ۔
با رونق بازار میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے ایک نوجوان پر فائرنگ کرکے اس کو جان سے مار دیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ کوتوالی کے با رونق علاقہ بانساں والا بازار میں لاہور سویٹ ہاؤس کے سامنے موجود سبحان پان شاپ کے مالک تارا کے بیٹے عثمان پر 20 روپے کے جھگڑا پر نا معلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا تو زخمی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کیا گیا وہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موت کی آغوش میں پہنچ گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار کی تلاش شروع کر دی ہے ۔


