عمرکوٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
سامارو: 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے، پیارے وطن پاکستان سے محبت کا اظہار اور قومی یکجہتی کو اجاگر کرنے کے لیے شاہ لطیف چوک سامارو سے نیشنل پریس کلب سامارو تک ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔
ریلی میں محب وطن شہریوں، نوجوانوں، سیاسی و سماجی کارکنوں، اساتذہ، طلبہ، علماء کرام اور سامارو کی باشعور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان، پاک فوج اور شہداء سے اپنی محبت، عقیدت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی کا مقصد نئی نسل میں وطن سے محبت، اتحاد اور قومی ذمہ داری کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔
قومی امن کونسل آر ہیومن رائٹس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان (NPCIHR) کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تنظیم کے عہدیداران کی قیادت میں یہ ریلی منعقد کی گئی۔
ریلی مرکزی چیئرمین پاکستان راشد علی بلیڈی کے حکم پر، مرکزی وائس چیئرمین پاکستان غلام اصغر مگسی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان رضا محمد پنہیار اور سینئر چیئرمین سندھ غلام رحیم جونیجو کی ہدایات کے تحت نکالی گئی۔
ریلی میں ڈویژن میرپورخاص پریزیڈنٹ علی حسن سولنگی، ڈسٹرکٹ عمرکوٹ پریزیڈنٹ علی محمد شیدی، نائب صدر ڈسٹرکٹ عمرکوٹ ہریش مالہی، تعلقہ سامارو چیئرمین خوشحال مالہی، تعلقہ سامارو صدر عبدالحکیم خاصخیلی، تعلقہ سامارو نائب صدر مورو شرما، تعلقہ سامارو جنرل سیکریٹری مکیش چیلانی، تعلقہ سامارو کوآرڈینیٹر رامچند کولہی، تعلقہ سامارو ڈپٹی آرگنائزر عمران خان، تعلقہ سامارو آرگنائزر فرحان علی، تعلقہ سامارو ڈائریکٹر ایڈمن ارجن مکوانا، تعلقہ کوٹ غلام محمد وائس چیئرمین محمد اشرف سولنگی سمیت دیگر عہدیداران اور شہریوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر سامارو ایس ایچ او شاہنواز خاصخیلی، شکیل احمد قائمخانی، بلال جان قائمخانی، رمیش مالہی، رتن مالہی اور داتار بخش سنہڑو بھی موجود تھے۔
ریلی کے شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور قومی اتحاد کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور پاک فوج و شہداء کے حق میں نعرے لگائے۔



