Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عمران خان کو کوئی پچھتاوا نہیں، کبھی کوئی ڈیل نہیں کریں گے، قاسم و سلیمان خان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن :پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما عمران خان کے بیٹوں نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اپنے والد سے سات ماہ سے ملاقات نہیں ہوسکی اور وہ ان کی صحت کے لیے فکر مند ہیں۔
    بی بی سی کے مطابق قاسم اور سلیمان خان کا کہنا تھا کہ ’آخری مرتبہ ہماری ان سے مارچ میں فون پر بات ہوئی۔ اس کے بعد ان کے خاندان کو ان سے ملنے کی یا بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘
    انھوں نے کہا کہ ’عدالت کے مطابق ہمیں ان سے ہر دو ہفتے میں بات کرنی ہے۔ لیکن اس مرتبہ یہ طویل ترین عرصہ ہو گیا ہے جب ان سے بات نہیں ہوئی۔ ‘
    عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کا کہنا تھا کہ انھیں کسی نامعلوم وجہ سے پاکستان کا ویزا جاری نہیں کیا جا رہا کہ وہ پاکستان جا کر اپنے والد سے ملاقات کرسکیں۔
    انھوں نے کہا ’ہمارے پاکستانی پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں اور ویزا جاری نہ کیے جانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آ رہی۔‘
    ان کا کہنا تھا ان کے والد کا علاج قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے جو ’تشدد کی ہی ایک شکل ہے۔‘
    عمران خان کے خلاف قائم مقدمات اور ان کی سزا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے والد پاکستان کے نظام میں بد عنوانی سے بہت خائف تھے۔ وہ ہمیں پانچ اور سات سال کی عمر کے بچوں کو بدعنوانی کے خلاف سمجھاتے تھے تو یہ دیکھنا بہت ہی تکلیف دہ ہے کہ خود انھیں بد عنوانی کے الزام میں قید کیا گیا ہے۔‘
    عمران خان کے بیٹوں کا کہنا تھا کہ ’یہ ان کے کروڑوں ووٹرز اور حامیوں کے لیے بھی غلط ہے کہ انھیں جیل کی سلاخوں کے پیھچے قید کیا گیا ہے۔‘
    حکام کے ساتھ آزادی کے بدلے کسی ممکنہ ڈیل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ ان کے والد کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے۔ ’وہ جسمانی طور پر کمزور ہو چکے ہیں لیکن وہ ذہنی طور پر بہت طاقتور انسان ہیں‘۔
    اس سوال پر کے کیا انھیں اپنے کسی اقدام کا پچھتاوا ہو گا؟
    عمران خان کے بیٹوں کا کہنا تھا کہ ان کے والد نے آج تک جو کچھ کیا انھیں اس کا کوئی پچھتاوا نہیں۔ ’ہم نے جب بھی ان سے بات کی اس سے کبھی پچھتاوے کا تاثر نہیں ملا۔‘

    Related Posts

    مہنگائی کا طوفان بے قابو: اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں آٹا مہنگا، غریب فاقوں پر مجبور

    صحافیوں کا پنجاب کالج لیاقت پور کا دورہ

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    مقبول خبریں

    مہنگائی کا طوفان بے قابو: اسلام آباد، کراچی اور ملتان میں آٹا مہنگا، غریب فاقوں پر مجبور

    ” غزہ کے فلسطینیوں کو اسرائیل نے AIکی مدد سے شہید کیا،”فلم ”نازا“ کیلئے 25 منٹ کھڑے ہوکر داد

    ساہیوال کے ارکان اسمبلی سے ملاقات: وزیراعلیٰ مریم نواز کا مزید 14 الیکٹروبسیں فراہم کرنے اور منصوبوں کا دائرہ گاؤں تک پھیلانے کا اعلان

    موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

    افغان میڈیکل طلبا کیس: ”کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، اب پالیسی بدل گئی؟ آپ انہیں سزائے موت ہی دے دیں“ لاہور ہائیکورٹ

    بلاگ

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.