Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پی آئی اے کے نئے مالکان کو 14.2 ارب روپے مالیت کی 11 جائیدادیں منتقل کر دی گئیں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :سینئر صحافی شہباز رانا نے ٹریبون میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے تحت 14.2 ارب روپے مالیت کی 11 جائیدادیں، جن میں سات بیرون ملک واقع ہیں، نئے خریداروں کے حوالے کر دی ہیں۔ نجی خریدار اسلام آباد کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کا نیا مرکز بنانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔
    سینیٹر افنان اللہ خان کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں نجکاری کمیشن کے سیکریٹری عثمان باجوہ نے یہ تفصیلات پیش کیں ۔ عثمان باجوہ کے مطابق نئے خریداروں کو منتقل کی جانے والی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 14.2 ارب روپے ہے، جو 75 فیصد حصص کی خریداری کے بدلے حکومت کو ادا کیے گئے 10 ارب روپے سے تقریباً 4 ارب روپے زیادہ بنتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پی آئی اے کے 100 فیصد حصص 55 ارب روپے نقد کے عوض فروخت کیے ہیں، تاہم فی الحال 75 فیصد حصص کی منتقلی مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی 25 فیصد حصص کی منتقلی اور مزید 45 ارب روپے کی ادائیگی کا مرحلہ ابھی باقی ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت نے 29 جون 2026 کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے 75 فیصد حصص کی منتقلی مکمل کر دی، جس کے بعد ایئرلائن کا انتظامی کنٹرول خریدار کے حوالے کر دیا گیا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ خریدار نے حکومت کو فروخت کی مد میں 10 ارب روپے ادا کیے جبکہ پی آئی اے میں 80 ارب روپے نئی ایکویٹی کی صورت میں شامل کیے گئے، تاکہ کمپنی کی مالی پوزیشن مستحکم ہو، فضائی بیڑے میں اضافہ اور جدید کاری کی جا سکے، روٹس کا نیٹ ورک وسیع کیا جائے، آپریشنل کارکردگی اور کسٹمر سروس بہتر بنائی جائے اور ایئرلائن کی طویل المدتی ترقی یقینی بنائی جا سکے۔
    ڈیلی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن کے مطابق فروخت کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے کے ایک سال کے اندر دوسرا مرحلہ مکمل کیا جائے گا، جس میں کنسورشیم مزید 45 ارب روپے پی آئی اے میں سرمایہ کاری کرے گا۔خریدار نے ضمنی معاہدے کے تحت پہلے مرحلے کے 12 ماہ کے اندر باقی 25 فیصد حصص خریدنے کے لیے کال آپشن بھی استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے، جس کے تحت حکومت پاکستان کو مزید 45 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔
    عثمان باجوہ نے بتایا کہ پی آئی اے کی مجموعی 44 جائیدادوں میں سے 11، جن کی مالیت 14.2 ارب روپے ہے، نجکاری معاہدے کے تحت نئے مالکان کو منتقل کی گئی ہیں۔ باقی 33 جائیدادیں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے پاس برقرار رہیں گی۔
    نجکاری کمیشن کے مطابق راولپنڈی میں مال روڈ پر واقع پی آئی اے بکنگ آفس، جس کی مالیت 2.3 ارب روپے ہے، نئے مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ پشاور میں مال، ارباب روڈ پر واقع پی آئی اے سیلز آفس کی مالیت 5.1 ارب روپے مقرر کی گئی۔ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں جناح ایونیو پر واقع پی آئی اے سیلز آفس کی مالیت 2.4 ارب روپے لگائی گئی، جبکہ کوئٹہ میں شاہراہ حالی، کینٹ پر واقع پی آئی اے سیلز آفس بلڈنگ کی مالیت 83 کروڑ 74 لاکھ روپے مقرر کی گئی۔
    بیرونِ ملک جائیدادیں
    کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ بھارت میں واقع پی آئی اے کی دو جائیدادیں بھی نئے خریداروں کو منتقل کی گئی ہیں۔ ان میں ممبئی کے علاقے کف پریڈ میں جولی میکر تھری کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ نمبر 32 شامل ہے، جس کی مالیت 11 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ اس کے علاوہ نئی دہلی میں نرائن منزل کی پانچویں اور چھٹی منزل بھی اس معاہدے کا حصہ ہیں، جن کی مالیت 12 کروڑ 19 لاکھ 20 ہزار بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے۔ نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں واقع تین جائیدادیں بھی معاہدے میں شامل ہیں، لیڈس اسٹریٹ 17، 1017 این ٹی ایمسٹرڈیم کی مالیت 21 لاکھ یورو، کوننگس وارن 109، 1391 ایمسٹرڈیم کی مالیت 7 لاکھ 50 ہزار یورو، اور وین نائین روڈے ویگ 835، 1082 جے ایم ایمسٹرڈیم کی مالیت 5 لاکھ 83 ہزار یورو مقرر کی گئی ہے۔کمیشن کے مطابق ایک جائیداد ازبکستان کے شہر تاشقند میں واقع ہے جس کی مالیت 4 ارب ازبک سوم ہے، جبکہ ایک جائیداد امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے اسکارس ڈیل میں 55 سیکسن ووڈز روڈ پر واقع ہے، جس کی مالیت 17 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

    Related Posts

    2 ہزار جج صاحبان رعائتی قیمت پر سرکاری کاروں کے مالک بنیں گے، سکیم منظور، قیمت کتنی ؟

    سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

    ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے حادثات میں کمی ہو گی، مرزا فیصل منور

    مقبول خبریں

    2 ہزار جج صاحبان رعائتی قیمت پر سرکاری کاروں کے مالک بنیں گے، سکیم منظور، قیمت کتنی ؟

    سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

    بھائی نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سسرال والوں سے مل اپنی بہن کو ق ت ل اور دوسری کو شدید زخمی کر دیا

    چین کے تعاون سے چلنے والی سیندک کان کو سکیورٹی خدشات کے باعث بندش کا خطرہ

    مریم نواز شریف کی جانب سے سیالکوٹ میں الیکٹرک بس سروس کا آن لائن افتتاح

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.