لاہور(حافظ نعیم احمدکی رپورٹ)
اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا خصوصی بچوں کے لیے ایک اور شاندار اقدام ،معاون خصوصی وزیراعلی ٰثانیہ عاشق نے سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ہمراہ مریم نواز سکول برائے سپیشل چلڈرن، سنٹر آف ایکسی لینس، فیصل آباد کا باضابطہ افتتاح کیامعاون خصوصی ثانیہ عاشق نے خصوصی بچوں کے ساتھ خصوصی وقت گزارا اور نئی سہولیات کے بارے میں عملے سے تفصیلی بریفنگ لی ۔خصوصی بچوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو یہ خوبصورت ادارہ دینے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیاوالدین اور عملے نے بھی معاون خصوصی سے درخواست کی کہ وزیراعلی پنجاب تک ان کا پیغامِ تشکر پہنچایا جائے ۔ ثانیہ عاشق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خصوصی بچوں کی بہتری کے لیے تمام وسائل بھرپور طریقے سے فراہم کیے ہیںیہ بچے جنہیں وزیراعلی اپنے بچے کہتی ہیں، ان کی اولین ترجیح ہیں ۔

