Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سمن آباد میں ہمسایوں کے جھگڑے پر فائرنگ، ایک ہلاک ایک شدیدزخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : سمن آباد میں معمولی جھگڑے پر ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سمن آباد مسلم روڈ کے رہائشی خواجہ مجاہد مظفر بٹ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں موقف اختیار کیا کہ گزشتہ رات ان کے بھائی زاہد بٹ عرف پپو کے بیٹوں دانیال اور فرہاد کا محلے کے ہی رہائشی شعیب بٹ کے گھر والوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔ زاہد بٹ نے شعیب بٹ کو سمجھانے کی کوشش کی تو ملزم طیش میں آ گیا اور اپنے بیٹوں کو آوازیں دیں۔ باپ کی آواز سنتے ہی ملزم شعیب بٹ کے بیٹوں دانیال اور فرہاد نے گھر سے باہر نکل کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
    فائرنگ کے نتیجے میں زاہد بٹ عرف پپو آنکھ اور دماغ پر گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ فائرنگ کی آواز سن کر باہر آنے والے مقتول کے بھتیجے حسین بٹ کو بھی پیٹ اور پسلی میں دو گولیاں لگیں، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں ہے۔ پولیس نے تھانہ سمن آباد میں ملزمان شعیب بٹ، دانیال اور فرہاد کے خلاف قتل اور اقدامِ قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

    Related Posts

    کمراٹ دریا میں سیاح ڈوب گیا

    دیرلوئرمیں بدبختوں نے یتیم لڑکی کوچھلنی کرنے کے بعدنعش کاقیمہ بنادیا

    مقبول خبریں

    دیرلوئرمیں بدبختوں نے یتیم لڑکی کوچھلنی کرنے کے بعدنعش کاقیمہ بنادیا

    ’’ہنڈائی الینٹرا ‘‘کی نئی 8th جنریشن ماڈل لانچ: جدید ڈیزائن، کشادہ کیبن اور نئے فیچرز کے ساتھ زبردست انٹری

    یورپ میں قیامت خیز گرمی کا راج: پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 اموات، اسپین میں ہلاکتیں 300 سے تجاوز کر گئیں

    حملے مفاہمتی یاداشت کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایران پاسدارانِ انقلاب کے کویت بحرین میں فوجی اڈوں پر جوابی حملے

    مشرق وسطیٰ میں دوسرے دن بھی جھڑپیں، امریکی فوج کا ایران میں 10 اہداف پر حملوں کا دعویٰ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو مکمل تباہ کرنیکی دھمکی

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.