سیالکوٹ:(سلیم احمد اعوان شیخو )
پاکستان میں جمہوریہ زمبابوے کے تعینات سفیرکے ٹائٹس ایم جے ابو بسوتو اور زمبابوے کے سفارت خانے کے قونصلر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال سید احتشام مظہر، صدر، جناب محمد مراد ارشد، سینئر نائب صدر، جناب سلمان شیخ، نائب صدر اور چیمبر کے سرکردہ اراکین نے کیا۔منعقدہ اجلاس میں پاکستان میں جمہوریہ زمبابوے کے تعینات سفیرکے ٹائٹس ایم جے ابو بسوتو نے سیالکوٹ کے مینوفیکچرز اور ایکسپورٹرزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان اور زمباوے دونوں ممالک مابین دوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری فروغ کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔مزید انہوں نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اقتصادی تعاون کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع تلاش کرنے اورسیالکوٹ کے معروف برآمدی صنعتی شعبے کے حوالے کہا زمباوے میں سیالکوٹ کے معیا ری مصنعوعات سرجیکل انسٹرومنٹ سپورٹس ویئر ، لیدر گارمنٹس بڑی مانگ ہے اس کے علاوہ آسان شرائط پر انڈسٹری لگانے کے مواقع موجود ہیں ۔قبل ازیں چیمبر آف کامرس سید احتشام مظہر گیلانی نے سپاس نامہ پیش کیا جس میں سیالکوٹ میں تیار ہونے والی عالمی معیار کی مصنوعات کا ذکر کیا اجلاس کے آخر میں صدر چیمبر سید احتشام مظہر گیلانی ، ایس وی پی میاں مراد ارشد، وی پی سلیمان شیخ اور ایگزیکٹو باڈی ممبران نے معزز مہمان پاکستان میں جمہوریہ زمبابوے کے سفیر ٹائٹس ایم جے ابو بسوتو کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

