سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ چرنڈ ہندل روڈ سیالکوٹ پر 3 سالہ بچی حورین فاطمہن گھر سے کھیلنے کے لئے باہر نکلی جو واپس گھر نہ آئی تو بچی کے اہلِ خانہ اور پولیس کی جانب سے تلاش کے دوران بچی کے قریبی چھپڑ میں گرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا جس پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی تو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے مذکورہ بچی کو چھپڑ سے نکال کر گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں بچی کو جاں بحق قرار دے دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔

