نوشہرو فیروز:(رپورٹ، راجہ رجب علی سموں)

رپورٹ کے مطابق شوکت بوہیو کے گھر واقع سندھ کالونی میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس پر اہلیان کالونی اور سینکڑوں شہری ان کے گھر پر جمع ہوگئے۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او منیم لاڑک جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شہریوں اور وکلاء برادری نے بھی شوکت حسین بوہیو کے گھر پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔

