Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں ’ہیٹ برسٹ‘: راتوں کو بھی آسمان سے آگ برسنے کا الرٹ، شدید خشک سالی کا خدشہ!

      5G کن اسمارٹ موبائل فونز پر چلے گا؟ فہرست جاری کردی گئی

      میڈیا کی دنیا میں ’ایٹمی دھماکہ‘: پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز کے انضمام کی منظوری؛ سی این این، ایچ بی او اور سی بی ایس اب ایک ہی چھت تلے!

      پاکستانی نوجوان کی کمپنی کا اسپیس ایکس سے 60ارب ڈالر کامعاہدہ

      واٹس ایپ پلس متعارف، جانئیے نئی سبسکرپشن سروس کی قیمت اور فیچرز ؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ضلع خیبر میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خوارج ہلاک، شدت پسندوں کی فائرنگ سے معصوم بچہ شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبر ضلع میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 22 خوارج کو ہلاک کر دیا، تاہم شدت پسندوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک معصوم بچہ شہید ہو گیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق 21 اپریل 2026 کو خیبر ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی گئی، جس میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔
    کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے مہارت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گرفتاری کے خوف سے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔
    ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ یہ عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
    بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے، اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

    Related Posts

    رات کی تاریکی میں شہریوں پر مہنگائی بم گرادیا گیا، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں ’ہیٹ برسٹ‘: راتوں کو بھی آسمان سے آگ برسنے کا الرٹ، شدید خشک سالی کا خدشہ!

    سینئیر صحافی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار

    مقبول خبریں

    رات کی تاریکی میں شہریوں پر مہنگائی بم گرادیا گیا، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں ’ہیٹ برسٹ‘: راتوں کو بھی آسمان سے آگ برسنے کا الرٹ، شدید خشک سالی کا خدشہ!

    پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر آبادکنگز کو ہرا دیا

    سینئیر صحافی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ارکان اسمبلی ، سپیکر ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا

    بلاگ

    معیارِ تعلیم کے معمار: پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.