Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایورسٹ پر ‘بیکنگ سوڈا’ کا خونی کھیل! سیاحوں کو زہر دے کر بیمار کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب؛

      50 سال بعد انسان دوبارہ چاند کی جانب روانہ! ناسا کا ‘آرٹیمس ٹو’ مشن 4 خلا بازوں کے ساتھ کامیابی سے لانچ

      اوریکل سے 30 ہزار ملازمین فارغ، بھارت سب سے زیادہ متاثر؛ صبح سویرے ای میل کے ذریعے نوکریوں سے نکال دیا گیا

      امریکی ویزا مشن 2027: ایچ ون بی کی رجسٹریشن مکمل، ‘پہلے آئیے پہلے پائیے’ دور ختم؛ صرف ‘اعلیٰ مہارت اور بھاری تنخواہ’ والوں کی لاٹری نکلے گی!

      کورونا کی نئی ‘خطرناک’ شکل: ‘سیکاڈا’ وائرس نے سر اٹھا لیا! امریکا سمیت 25 ممالک متاثر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملک بھر میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، ملک بھر میں 4 اپریل تک طوفانی بارشوں، ژالہ باری لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق 18 بچے اور 5 خواتین سمیت مجموعی طور پر 25 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 77 زخمی ہوئے ہیں۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 مارچ سے بنوں، ایبٹ آباد، باجوڑ اور کوہاٹ سمیت دیگر اضلاع میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے حادثات پیش آئے۔ بنوں اور ایبٹ آباد میں ہر ضلع میں 8 افراد، جبکہ باجوڑ میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔
    شدید بارشوں کی وجہ سے صوبہ بھر میں 88 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 17 گھروں کو مکمل طور پر تباہ قرار دیا گیا ہے۔ چھتیں گرنے کے واقعات میں 22 مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
    پی ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تمام متاثرین خصوصاً جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری امداد فراہم کی جائے اور متاثرہ علاقوں میں نقصان کا جائزہ لے کر فوری اقدامات کیے جائیں۔

    پی ڈی ایم نے بلوچستان نے بلوچستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی صورت حال کے نتیجے میں جانی ومالی نقصان کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق مجموعی طور پر7 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے تربت میں دو، لورالائی میں دو جبکہ کوہلو ،جعفرآباد،اورکچی میں ایک ایک شخص کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح موسلادھار بارش کے بعد وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد جاں بحق اور کم از کم 3 زخمی ہوگئے، جس کے پیشِ نظر شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران بجلی کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

    شہر کے علاقوں گرومندر، گارڈن، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اسکیم 33، ملیر، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی، ڈیفنس، کلفٹن، کورنگی اور لانڈھی میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 4 اپریل تک بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے ساتھ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔ محکمہ نے عوام کو محتاط رہنے اور احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ اور بونیر میں آج رات سے 4 اپریل تک بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔ دیگر اضلاع بشمول کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈی آئی خان، باجوڑ، مہمند، خیبر، کرم، اورکزئی اور وزیرستان کے پہاڑی علاقے بھی اس دوران بارش کی لپیٹ میں رہیں گے۔
    دیامر، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت اور گھانچے میں پہاڑوں پر برفباری کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ نیلم ویلی، مظفرآباد، ہٹیاں بالا، باغ، پونچھ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
    پنجاب کے دیگر علاقوں جیسے سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں بھی بارش متوقع ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں شدید بارش کا امکان ہے۔
    بلوچستان کے ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، زیارت، سبی، ہرنائی، کوہلو، بولان، خضدار، قلات، سوراب، آواران، لسبیلہ، گوادر، پسنی اور ماڑہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری کا خطرہ بھی ہے۔
    سندھ میں کشمور، گھوٹکی، سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہید بینظیر آباد اور تھرپارکر میں 2 سے 4 اپریل کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گردآلود ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کی وارننگ جاری کی ہے۔ شدید ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث بجلی کے کھمبے، کمزور انفراسٹرکچر اور درختوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ کاشتکاروں کو فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
    شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ شدید موسمی صورتحال کے دوران روزمرہ معمولات متاثر ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔

     

    Related Posts

    خبر غم ،ڈی آئی جی جہانزیب نذیر ، ایڈیشنل کمشنر ذیشان نذیر کے والد انتقال کرگئے، ڈی ایچ اے قبرستان میں سپرد خاک

    ”مہذب معاشرے میں اس غلاظت کی جگہ نہیں“: عدالت کا ہنی سنگھ ، بادشاہ کو متنازع گانافوری ہٹانے کا حکم

    سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قوم سے تعمیرِ نو کی اپیل؛ روشن مستقبل کے لیے دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم

    مقبول خبریں

    ”مہذب معاشرے میں اس غلاظت کی جگہ نہیں“: عدالت کا ہنی سنگھ ، بادشاہ کو متنازع گانافوری ہٹانے کا حکم

    سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قوم سے تعمیرِ نو کی اپیل؛ روشن مستقبل کے لیے دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کا عزم

    ایورسٹ پر ‘بیکنگ سوڈا’ کا خونی کھیل! سیاحوں کو زہر دے کر بیمار کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب؛

    ملک بھر میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، ملک بھر میں 4 اپریل تک طوفانی بارشوں، ژالہ باری لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی

    19 ماہ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا! مہنگائی کی شرح اگست 2024 کے بعد بلند ترین سطح پر؛ جنگ، کشیدگی نے پاکستانیوں کا جینا محال کر دیا

    بلاگ

    ”قدرت سے دشمنی نہ کرو“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ”ام رباب کو انصاف کون دے گا۔۔۔؟“ میاں حبیب کا کالم

    سول سیکرٹریٹ پنجاب میں سرد جنگ ، وزیراعظم نے بازی پلٹ دی، بیوروکریسی کی اندرونی کہانی، آصف چوہدری کی زبانی،رافعہ حیدر، ڈاکٹر انوش کی پرموشن کیوں نہ ہوئی؟ شہر بانو نقوی کا تبادلہ کیوں ؟

    ملکہ کوہسار اب کارکردگی میں بھی سب سے اوپر! ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری کی تاریخی برتری، اسٹنٹ کمشنر تیمور عادل رول ماڈل قرار

    سی سیکشن کی ویڈیو وائرل، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.