Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایلون مسک کا نیاریکارڈ، 600 ارب ڈالر رکھنے والا دنیا کا پہلا آدمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کیلے فورنیا،ایلون مسک دنیا کے پہلے فرد بن گئے ہیں جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ انکشاف پیر کے روز فوربز میگزین کی جانب سے کیا گیا۔
    دولت میں اس غیر معمولی اضافے کی بنیادی وجہ اسپیس ایکس کے بعض ملازمین اور سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص کی فروخت بنی، یہ وہ خلائی کمپنی ہے جس کے مالک خود ایلون مسک ہیں۔ فوربز نے ان سودوں میں طے پانے والی قیمتوں کی بنیاد پر کمپنی کی زیادہ قدر کا اندازہ لگایا جس کے نتیجے میں اسپیس ایکس میں مسک کے حصے کی مالیت بھی نمایاں طور پر بڑھ گئی۔
    جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق چند گھنٹے قبل ہی فوربز نے ایلون مسک کی مجموعی دولت تقریباً 500 ارب ڈالر بتائی تھی۔
    ایلون مسک کی دولت کا بڑا حصہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور خلائی کمپنی اسپیس ایکس میں ان کی ملکیت سے جڑا ہوا ہے۔ ٹیسلا کے برعکس اسپیس ایکس ایک نجی کمپنی ہے جو اسٹاک ایکسچینج میں درج نہیں، اس لیے اس کی قدر کسی عوامی شیئر قیمت سے طے نہیں ہوتی۔ ایسے معاملات میں کمپنی کی مالیت کا تعین فنڈنگ کے ادوار یا ملازمین کی جانب سے حصص کی فروخت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جو مستقبل میں حقیقی مارکیٹ ویلیو سے خاصی مختلف ہو سکتی ہے۔
    ملازمین کی جانب سے حصص فروخت کیے جانے والی قیمت کی بنیاد پر فوربز نے اسپیس ایکس کی مجموعی قدر تقریباً 800 ارب ڈالر لگائی ہے، جو اس سے قبل 400 ارب ڈالر سمجھی جا رہی تھی۔ چونکہ ایلون مسک کمپنی کے لگ بھگ 40 فیصد حصص کے مالک ہیں، اس لیے فوربز نے ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ بڑھا کر تقریباً 677 ارب ڈالر کر دیا ہے۔
    ایلون مسک کی دولت کو مزید سہارا ٹیسلا میں ان کے تقریباً 12 فیصد حصص سے ملا، جس کے شیئرز رواں برس اب تک 13 فیصد بڑھ چکے ہیں حالانکہ کمپنی کی فروخت میں کمی آئی ہے۔ پیر کے روز ٹیسلا کے شیئرز میں تقریباً 4 فیصد اضافہ ہوا، جب ایلون مسک نے کہا کہ کمپنی ایسی روبوٹک گاڑیوں کی آزمائش کر رہی ہے جن میں اگلی نشست پر سکیورٹی نگرانی کے لیے اسکرین موجود نہیں۔
    نومبر میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے اجرتی پیکیج کی منظوری دی، جو کارپوریٹ تاریخ کا سب سے بڑا معاوضہ پیکیج قرار دیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کاروں نے الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی کو مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کی عالمی دیوہیکل کمپنی میں بدلنے کے مسک کے وژن کی حمایت کی۔
    اس کے علاوہ ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت سے متعلق نئی کمپنی ایکس اے آئی 15 ارب ڈالر اکٹھا کرنے کے لیے نئے حصص کے اجرا پر اعلیٰ سطحی مذاکرات کر رہی ہے، جس میں کمپنی کی قدر 230 ارب ڈالر لگائی جا رہی ہے۔
    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایلون مسک اور نہ ہی ٹیسلا، اسپیس ایکس یا ایکس اے آئی نے تاحال تبصرے کی درخواستوں پر کوئی ردعمل دیا ہے۔

    Related Posts

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    مقبول خبریں

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سے اے پی این ایس ، اور سی پی این ای کے وفد کی ملاقات

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.