اسلام آباد:کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات کاپاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹر یننگ سینٹر اورسکول کا دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق شرکاءِ جامعات کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اورپیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کےسپیشل دستوں نے دہشت گردی سے نبرد آزماہونے کیلئے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کئے گئے۔
بعد ازاں شرکاء نے رینجرز شوٹنگ اورسیڈل سنٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔خصوصی نشست میں شرکاء نے سیکیو رٹی کے حوالہ سے ڈی جی رینجرز(سندھ) سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کئے۔طلبہ و طالبات نے کراچی میں امن وامان کے قیام کے لیے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سر گرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔

