لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا۔
اب تمام افسران اور ملازمین اپنی چھٹی کی درخواستیں آن لائن جمع کرائیں گے، مینوئل درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق تمام افسران کو اپنی اے سی آر بھی آن لائن جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ صرف آن لائن اے سی آر کی بنیاد پر ہی پروموشن دی جائے گی۔ مینوئل اے سی آر جمع کرانے والوں کو ترقی کا اہل نہیں سمجھا جائے گا۔

